Breaking News
Home / اسلامی / وہ ملک جہاں چار سو سال تک مسلسل دن رات تلاوت قرآن ہوتی رہی اور ایک منٹ کا بھی وقفہ نہیں آیا تھا یہ نیک کام کس مسلمان حکمران نے شروع کرایا؟

وہ ملک جہاں چار سو سال تک مسلسل دن رات تلاوت قرآن ہوتی رہی اور ایک منٹ کا بھی وقفہ نہیں آیا تھا یہ نیک کام کس مسلمان حکمران نے شروع کرایا؟

ویب ڈیسک! خلافت عثمانیہ کا دور نہایت ہی تابناک گزرا ہے، عثمانی خلفا کی شعائر اسلام سے محبت اور لگائو کے کئی تاریخی واقعات کتابوں میں آج بھی سنہری حروف میں مسلمانوں کی آنیوالی نسلوں کیلئے روشن باب کا درجہ رکھتے ہیں ۔ عثمانی خلفا کی اسلام اور نبی کریم ؐ سے

محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 10ویں صدی ہجری میں عثمانی خلیفہ سلطان سلیم جب خلافت کی مسند پر براجمان ہوئے تو وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے منسوب تبرکات کو مصر سے استنبول لے آئے اور ان کو محفوظ بنانے کے ساتھ اسکمرے میں دن رات مسلسل تلاوت قرآن پاک کا اہتمام کیا جو چار صدیوں تک جاری رہی۔ سلطان سلیم ایک دردمند حکمران کے ساتھ حب رسول ؐ سے بھی سرشار تھے۔ خلافت ملتے ہی آپ نے مصر کا دورہ کیا اور وہاں موجود تبرکات محمدﷺ اپنے ساتھ ترکی لے آئے اور استنبول میں اپنے محل ’’توپ کا پے سرائے‘‘ ان کو محفوظ رکھنے کیلئے ایک مستقل کمرہ تعمیر کیا اور اس کمرے میں خود اپنے ہاتھ سے جھاڑو دیتے تھے۔ اسکے علاوہ اس کمرے میں انہوں نے حفاظ قرآن کو مقرر کیا کہ وہ چوبیس گھنٹے یہاں تلاوت کرتے رہیں۔ حفاظ کی ڈیوٹیاں مقرر تھیں اور ایک جماعت کا وقت ختم ہونے سے پہلے دوسری جماعت آکر تلاوت شروع کردیتی تھی۔ اس طرح یہ سلسلہ بعد کے خلفاء نے بھی جاری رکھا۔ اس طرح دنیا میں شاید یہ واحد جگہ ہے جہاں چار سو سال تک مسلسل تلاوت قرآن ہوتی رہی ہے اور اس دوران ایک لمحے کے لئے بھی بند نہیں ہوئی۔ خلافت کے خاتمے کے بعد یہ مبارک سلسلہ بھی موقوف ہوگیا۔

Share

About admin401

Check Also

حضرت خالد بن ولیدؓ کے انتقال کی خبر جب مدینہ منورہ پہنچی تو ہر گھر میں کہرام مچ گیا جب حضرت خالد بن ولیدؓ کو

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حضرت خالد بن ولیدؓ کے انتقال کی خبر جب مدینہ منورہ پہنچی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com