Home / سائنس / اپنے عزیز و اقارب سے مرنے کے بعد بات کرنے کی ٹیکنالوجی

اپنے عزیز و اقارب سے مرنے کے بعد بات کرنے کی ٹیکنالوجی

نیوز ڈیسک! مائیکروسافٹ کے ماہرین نے ایک ایسی حیران کن ٹیکنالوجی تیار کر لی ہے جس کے ذریعے لوگ اپنے مردہ رشتہ داروں کے ساتھ گفتگو کر سکیں گے ۔ میل آن لائن کے مطابق یہ ’گھوسٹ بوٹ‘ (Ghostbot) ایپلی کیشن ہے جو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے ذریعے مرنے والوں

کی آڈیوز ، ویڈیوز اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے ان کے الفاظ کو سمجھے گی اور انہی کی طرح گفتگو کرے گی ۔ رپورٹ کے مطابق یہ ایپلی کیشن ایمازون الیگزا اور گوگل نیسٹ کے ساتھ استعمال کی جا سکے گی ۔ یہ صرف آواز ہی نہیں بلکہ مرنے والی کی ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے اس کی شکل و صورت کو سمجھ کر اس کا ’ٹو ڈی‘ یا ’تھری ڈی‘ ماڈل بھی بنائے گی اور ایسے لگے گا جیسے وہ آدمی سکرین میں واقعی آپ کے ساتھ بات کر رہا ہے۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعے لوگ اپنے مرنے والوں سے جو بھی بات کریں گے وہ اس کا جواب دے گا ۔ مائیکرو سافٹ نے اس حیران کن ایجاد کی سند حق کے حقوق حاصل کرنے کے لیے درخواست دے دی ہے ۔ مائیکرو سافٹ نے اس حیران کن ایجاد کی سند حق کے حقوق حاصل کرنے کے لیے درخواست دے دی ہے ۔

Share

About admin401

Check Also

عورت کو مرد کی عادت کیوں پڑتی کم عمر لڑکے اور لڑکیاں لازمی پڑھیں تاکہ آپ کی ہر پریشانی دور ہو

ویب ڈیسک ! درحقیقت چاہے کوئی مرد ہے یا عورت ہمیشہ مخالف جنس سے بات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com