Breaking News
Home / پاکستان / سیٹھ عابد نے دنیا کو کیسے پریشان کیا اور دنیا بھر کے بینکوں نے سیٹھ عابد کیخلاف ایکا کیوں کیا؟سلیم بخاری کا انکشاف

سیٹھ عابد نے دنیا کو کیسے پریشان کیا اور دنیا بھر کے بینکوں نے سیٹھ عابد کیخلاف ایکا کیوں کیا؟سلیم بخاری کا انکشاف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) گزشتہ دنوں پاکستان کی معروف شخصیت سیٹھ عابد انتقال کر گئے ، سیٹھ عابد وہ شخصیت ہیں جن کا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بڑا اہم کردار رہا ہے ، معروف صحافی و تجزیہ کار سلیم بخاری نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں

کہ ان کے 2کام ایسے ہیں جن کا کوئی بدل نہیں ہوسکتا، ایک انہوں نے پاکستان کے نیو کلیئر پروگرام میں بہت اہم کردار ادا کیا ،اس وقت جب پاکستان کو پوری دنیا میں سے کوئی ایک پن دینے کو تیار نہیں تھااس وقت انہوں نے ذاتی طور پر کئی ذرائع استعمال کئے ، اپنے پیسے خرچ کر کے پاکستان کے نیو کلیئر پروگرام کی تکمیل کو یقینی بنایا،پوری قوم ان کا احسان نہیں چکا سکتی ، دوسرا انہوں نے بینکنگ کو ایک نئی جہت دی ، انہوں نے بی سی سی آئی ادارہ قائم کیا ، وہ ادارہ اتنا کامیاب تھا کہ اس نے پوری دنیا کو پریشان کر کے رکھ دیا،امریکن اور یورپین بینکوں نے ایکا کیا اور بی سی سی آئی کوختم کرنے کیلئے باقاعدہ سازش کی ، انہوں نے پاکستانیوں کیلئے بے پناہ نوکریاں پیدا کیں،دریں اثنا وزیراعظم عمران خان نے سیٹھ عابد حسین کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیٹھ عابد کی رحلت پر وہ افسردہ ہیں۔ وہ شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کے ابتدائی عطیات دہندگان میں سے ایک تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں انکے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

Share

About admin401

Check Also

اللہ حافظ۔۔تحریک انصارف کو تاریخی دھچکا ہر مخالف کا واحد توڑ سمجھے جانے والے کپتان کے دائیں بازو نے اچانک استعفیٰ دے دیا

اللہ حافظ۔۔تحریک انصارف کو تاریخی دھچکا ہر مخالف کا واحد توڑ سمجھے جانے والے کپتان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com