Home / پاکستان / سب تکنیکی خرابی سمجھتے رہے مگر پورے پاکستان میں بجلی کے اچانک بند ہونے کی تہلکہ خیز وجہ سامنے آگئی

سب تکنیکی خرابی سمجھتے رہے مگر پورے پاکستان میں بجلی کے اچانک بند ہونے کی تہلکہ خیز وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بجلی کے ملک گیر بریک ڈاؤن کی وجوہات جاننے کے لیے کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ وزارت توانائی کو پیش کر دی، ابتدائی رپورٹ میں اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سی ای او گدو پاور حماد عامر ہاشمی نے انکوائری کمیٹی بنائی جس نے مختلف لوگوں کے

انٹرویو کیے ۔ اس دوران اولڈ گدو پاور پلانٹ کی پوری شفٹ غفلت کی مرتکب پائی گئی۔ بریک ڈاؤن گدو پاور پلانٹ کے اولڈ یونٹ میں عملے کی طرف سے غلط آپریشن کے باعث ہوا۔600 میگا واٹ کے گدو پاور پلانٹ کے اولڈ یونٹ سے بلوچستان کو بجلی سپلائی کی جاتی ہے۔غلط سوئچنگ سے ٹرانسمیشن لائن میں خرابی پیدا ہوئی اور این ڈی ٹی سی کا ٹرانسمیشن سسٹم ٹرپ کر گیا۔سینٹر پاور جنریشن کمپنی گدو پاور پلانٹ کے سی ای او حماد عامر ہاشمی سے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری کمیٹی دو روز میں اپنی رپورٹ مکمل کرے گی۔ واضح رہے کہ بجلی کے ترسیلی نظام میں فریکوینسی اچانک 50سے 0 پر آنے کی وجہ سے ملک میں بجلی کا بلیک آؤٹ ہوا۔ پاورڈویژن کے مطابق فریکونسی گرنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی گئی۔ بلیک آؤٹ کے بعد تربیلا کو چلانے کی کوشش ہو تی ر ہی تاکہ ترتیب وار بجلی کا نظام بحال کیا جائے گا. پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد‘لاہور‘کراچی‘کوئٹہ اور پشاور سمیت تقریبا ملک کے تمام بڑے شہروں میں بجلی کی بندش ہوئی۔

Share

About admin401

Check Also

مشہور شخصیت اچانک انتقال کر گئی

مشہور شخصیت اچانک انتقال کر گئی لاہور ( نیوز ڈیسک ) ڈی آئی جی اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com