Breaking News
Home / پاکستان / پاکستانی لڑکی کے درجن شوہر

پاکستانی لڑکی کے درجن شوہر

نیوز ڈیسک آن لائن !اسلام میں مرد کو چار شادیوں کی اجازت ہونے کے باوجود شادی عمومی طور پر ایک ہی کی جاتی ہے لیکن بعض علاقوں کی روایات کی وجہ سے کثیرالازواج کا رواج بھی ہے لیکن ایک پاکستانی لڑکی نے تو حد ہی کر دی جس نے محض 18سال

کی عمر میں دو ماہ کے دوران ہی 12شادیاں کر ڈالیں ، دھوم دھام سے شادیاں ہوتیں ، ایک رات بتانے یا ایک دو دن بعد ہی دلہن غائب ہوجاتی، بیچارے شوہروں کی زندگی کی ساری جمع پونجی لے کر غائب ہوجاتی جس کی وجہ سے انہیں زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ چکا ہوتا تھا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ثناء، صنم اور کشور وغیرہ اپنے نام لکھنے والی نوجوان حسینہ دراصل ایک گینگ کی رکن تھی جو لڑکی کی خوبصورتی کا فائدہ اٹھا کر سادہ لوح شہریوں کو اپنا شکار بنا کر جمع پونجی ہی لوٹ لیتے اور ”قاتل حسینہ“ سمیت ایک جگہ سے دوسری جگہ روپوش ہو جایا کرتے تھے ، تقریباً تمام شادیاں جولائی اور اگست کے درمیان ہوئیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ دلہن کے گروہ میں جعلی ماں باپ اور کرائے کے بہن بھائی بھی موجود تھے ، سرگودھا کے نواحی علاقوں کے مکین دولہے ہونے کے دعوے دار بھی اس حسینہ کے ہاتھوں شکار بنے اور پھر عدالتوں کے چکر لگانے پر مجبور ہو گئے جہاں انکشاف ہوا کہ دراصل وہ ایک ہی لڑکی ہے جس نے ان سمیت کئی لوگوں کیساتھ دھوکہ کیا ۔ ایک دولہا اللہ دتہ نے بتایا کہ اسے

اپنی عمر تو یاد نہیں لیکن وہ 118شمالی کا رہائشی ہے ، اس کے پاس ایک بابا آیا تھا جسے اس نے رشتے کا بولا تو بابا جی نے کہا کہ چار سے پانچ دن میں شادی ہی کرا دیتا ہوں، شادی سے پہلے لڑکی کی تصویر دیکھی تو وہ پیاری لگی اور فوری ہاں کر دی ، پھر کہا گیا کہ شادی سے پہلے دو لاکھ روپے دینے پڑیں گی کیونکہ مجبوری بن گئی اور دلہن کا بھائی کسی لڑکی کو بھگا کر لے گیا ، پیسے دے کر صلح کرنی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں اللہ دتہ نے بتایا کہ دین کالونی بارات لے کر گئے تھے اور دلہن کی طرف سے بھی کافی فیملی تھی ، ایک بیٹھک میں نکاح ہوا اور کھانے کے بغیر چائے پانی دیا اور پھر ہم دلہن کو لے کر گھر آگئے ، دو دن رہی اور دو دن بعد دادی کا ایکسیڈنٹ بتا کر چلی گئی ، دو تین دن بعد فون کیا تو لڑکی کی والدہ نے کہا کہ ابھی نہیں آسکتی ، جب گھر آنا ہوا تو آپ کو بتائیں گے اور پھر انکشاف ہوا کہ دلہن دو تولے سونا بھی اپنے ساتھ لے جا چکی ہے ۔

Share

About admin401

Check Also

پیر سے کاروبار بند کرنے کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سندھ حکومت نے پیر سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com