Breaking News
Home / پاکستان / سیالکوٹ : لڑکیوں کے سکول میں کھدائی کے دوران ایسی دریافت ہو گئی کہ دیکھ کر سب چکرا گئے

سیالکوٹ : لڑکیوں کے سکول میں کھدائی کے دوران ایسی دریافت ہو گئی کہ دیکھ کر سب چکرا گئے

لاہور(نیوز ڈیسک) دنیا میں عجیب و غریب واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں ،اسی طرح کا ایک واقعہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مشہور شہر سیالکوٹ میں سامنے آیا ہے، سرکاری سکول کی تعمیر ومرمت کے دوران کمرہ کی کھدائی کے وقت ایک پرانا کنواں نکل آ یا جو کہ عجیب قسم کا

تعمیر ہوا ہوا ہے۔ بتا یا گیا ہے کہ تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ گڑ منڈی میں واقع گورنمنٹ زیڈ ایم آکسفورڈ گرلز ایلیمنٹری سکول میں جس کی حالت کافی زیادہ خستہ حال ہے اور اس سکول میں مزدور سکول کی تعمیر و مرمت کا کام کر رہے تھے اور جب مزدوروں نے سکول کے ایک کمرہ کی کھدائی شروع کی تو کھدائی کے دوران ایک کنواں برآمد ہوا اس کنواں کی تعمیر عجیب قسم کی ہے اور وہاں کام کرنے والے مزدور اس کنواں کو دیکھ کر ڈر گئے اور کام چھوڑ کر کمرہ سے باہر آ گئے۔ اس بات کا بھی پتہ چلا ہے کہ کنواں میں سے ایسی آ واز بھی سنائی دی گئی جیسے کوئی کنواں میں سانس لے رہا ہو۔ لوگ اس کنواں کو جوق در جوق دیکھنے آ رہے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ سیالکوٹ کے سکول میں کھدائی کے دوران سامنے آنے والے اس عجیب و غرہب کنواں کی تعمیر مغلیہ دور کی لگتی ہے۔

Share

About admin401

Check Also

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ۔۔پاکستانیوں کے دل کی خواہش پوری ہو گئی

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ۔۔پاکستانیوں کے دل کی خواہش پوری ہو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com