Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / میاں بیوی ہفتے میں صرف اتنی دفعہ ازواجی عمل کریں

میاں بیوی ہفتے میں صرف اتنی دفعہ ازواجی عمل کریں

نیوز ڈیسک آن لائن ! سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں میاں بیوی کے درمیان ازدواجی تعلق کا ایک حیران کن فائدہ بتا دیا ہے۔ڈیلی سٹار کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ جو لوگ ہفتے میں کم از کم ایک بار ازدواجی فرائض ادا کرتے ہیں ان کی قبل از وقت موت ہونے کا

خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ ایسے لوگوں کو کینسر، امراض قلب اور دیگر بیماریاں بہت کم لاحق ہوتی ہیں جس کی وجہ سے وہ دوسروں کی نسبت زیادہ عمر پاتے ہیں۔ واشنگٹن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 15ہزار 269مرد و خواتین پر تجربات کیے جن کی اوسط عمر 39سال تھی۔ سائنسدانوں نے ان کی تعلق کی عادت اور ان میں مختلف امراض لاحق ہونے کے امکانات کا جائزہ لیا۔ 11سال تک ان لوگوں کی نگرانی کرنے کے بعد سائنسدانوں نے نتائج مرتب کیے جن میں معلوم ہوا کہ ان میں لگ بھگ 72فیصد لوگ مہینے میں ایک بار ازدواجی تعلق قائم کرتے تھے جبکہ 36فیصد ہفتے میں ایک بار۔ اس دورانیے میں تحقیق کے شرکاء میں سے 228کی موت واقع ہوئی۔ ان میں سے 29کی موت ہارٹ اٹیک اور 62کی کینسر سے ہوئی۔ تحقیقاتی نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا کہ شرکاء میں سے جو لوگ جتنا زیادہ ازدواجی تعلق قائم کرتے رہے ان کو امراض قلب، کینسر اور دیگر بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ بہت کم تھا۔ جو لوگ ہفتے میں کم از کم ایک بار تعلق قائم کرتے رہے ان کی قبل از وقت موت ہونے کا امکان سال میں ایک بار تعلق قائم کرنے والوں کی نسبت 49فیصد کم پایا گیا۔ ان میں ہارٹ اٹیک سے موت ہونے کا خطرہ 21فیصد کم، کینسر سے موت ہونے کا خطرہ 69فیصد کم اور دیگر بیماریوں سے مرنے کا خطرہ 48فیصد کم تھا۔

Share

About admin401

Check Also

خاتون کی وفات کے 2100سال بعد جب اس کے تابوت کو کھولا گیا تولوگوں نے اس میں ایسا کیا دیکھا کہ سب کے ہوش اڑ گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چلیں ہم آج آپ سے سوال کرتے ہیں کہ کسی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com