Breaking News
Home / انٹرنیشنل / بھارتی لوگوں کے دماغ دنیا میں سب سے چھوٹے ہوتے ہیں۔ چھوٹے ہونے کی وجہ کیا ہے؟ جانیں

بھارتی لوگوں کے دماغ دنیا میں سب سے چھوٹے ہوتے ہیں۔ چھوٹے ہونے کی وجہ کیا ہے؟ جانیں

بھارتیوں کا دماغ نہ صرف مغربی ممالک کے افراد کے مقابلے چھوٹا ہوتا ہے بلکہ ان کا دماغ کئی مشرقی ممالک کے لوگوں سے بھی چھوٹا ہے، تحقیقاتی رپورٹ ایک سائنسی رپورٹ میں ثابت ہوا ہے کہ بھارتی لوگوں کے دماغ دنیا میں سب سے چھوٹے ہوتے ہیں۔ بھارتی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بھارتیوں کا دماغ نہ صرف مغربی ممالک کے افراد کے مقابلے دماغ چھوٹا ہوتا ہے بلکہ ان کا دماغ کئی مشرقی ممالک کے لوگوں سے بھی چھوٹا ہے ۔ آبادی کے لحاظ سے دنیا کے دوسرے بڑے ملک بھارت کے لوگ اگرچہ اس وقت ٹیکنالوجی ، صحت و کاروبار سے متعلق کام کرنے والے عالمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں ، تاہم ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ دراصل بھارتی لوگوں کے دماغ دنیا میں سب سے چھوٹے ہوتے ہیں ۔ اس تحقیق میں بھارتی شہر حیدرآباد میں موجود ’انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی‘ اور کینیڈا کی مک گیل اور مونٹریال یونیورسٹی کے ماہرین نے حصہ لیا ۔ ماہرین نے ابتدائی طور پر 350 افراد کے دماغوں کی تصاویر اور مختلف ٹیسٹ سے ’برین ایٹلس‘ تشکیل دیا جو کسی بھی انسان کے دماغ کے حصوں کو جانچنے کا درست سائنسی طریقہ ہوتا ہے ۔ اسی تحقیق کے دوران ماہرین نے 100 بھارتی افراد کے دماغوں کی ایم آر آئی اسکیننگ سمیت دیگر ٹیسٹوں کی مدد سے ’برین ایٹلس‘ کا خاکہ تیار کیا ، جس کے بعد ماہرین نے بھارتی افراد کے برین ایٹلس کا موازنہ عالمی افراد کے برین ایٹلس سے کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ حیران کن طور پر بھارتیوں کے دماغ دنیا کے دیگر ممالک کے افراد سے قدامت، جسامت، حجم اور ڈیزائن میں مختلف اور چھوٹے پائے گئے۔

Share

About admin401

Check Also

بالی وڈ میگا سٹار امیتابھ بچن کے گم ہوجانے کی خبر پاکستان اور بھارت میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بالی وڈ میگا سٹار امیتابھ بچن کے گم ہوجانے کی خبرپاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com