Breaking News
Home / انٹرنیشنل / لاکھ چھپانے کے باوجود بیوی کے جسم کے ایک ایسے حصے پر بال نکل آئے کہ شوہر نے اسے طلاق دے ڈالی

لاکھ چھپانے کے باوجود بیوی کے جسم کے ایک ایسے حصے پر بال نکل آئے کہ شوہر نے اسے طلاق دے ڈالی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک آن لائن) بھارتی معاشرہ یوں تو دلچسپ و عجیب واقعات کی بنا پر دنیا بھر میں خاص شہرت رکھتا ہے ۔ جن میں عجیب و غریب قسم کے واقعات شامل ہیں لیکن میاں بیوی کی علیحدگی کے واقعات کے پیچھے چھپی وجوہات کو جان کر بسا اوقات کف افسوس ملنے کے سوا

کوئی چارہ نہیں ہوتا ۔ ریاست گجرات کے دارالحکومت احمد آباد میں بھی شوہر نے اپنی اہلیہ کو ایسی ہی ایک بات پر طلاق دے ڈالی کہ ہر کوئی چونک گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں پیش آیا جہاں شوہر نے دلہن کو شادی کے ایک ہفتے بعد ہی طلاق دے دی۔ شوہر نے عدالت میں طلاق کے خلاف دائر درخواست کے جواب میں کہا کہ اس نے کبھی شادی سے قبل دلہن کو نہیں دیکھا تھا اور نہ کبھی اس سے بات کی تھی، جب پہلی بار ملاقات کرائی گئی تو لڑکی نے چہرے پر دوپٹہ لپیٹ رکھا تھا جس کی وجہ سے اس کا چہرہ چھپا ہوا تھا۔ سسرالیوں نے رشتہ طے کرکے جلد سے جلد شادی کرادی اور جب شادی کے پہلے دن اس نے بیوی کو دیکھا تواس نے میک اپ کر رکھا تھا تاہم ایک ہفتے بعد جب وہ بیرون شہرنوکری سے گھر لوٹا تو دلہن کی داڑھی دیکھ کر چونک گیا، اس کے علاوہ دلہن کی آواز بھی تبدیل تھی اور وہ مردانہ آواز میں بات کر رہی تھی جس پر اسے طلاق دے دی گئی اس بات کا علم ہوتے ہی اس واقعہ پر مختلف قسم کے تبصرے کئے جا رہے ہیں۔

Share

About admin401

Check Also

افسوسناک خبر، معروف گلوکارہ انتقال کر گئیں

افسوسناک خبر، معروف گلوکارہ انتقال کر گئیں لندن(نیوز ڈیسک) برطانوی گلوکارہ سارہ ہارڈنگ 39 سال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com