Home / پاکستان / آنے والے کچھ دنوں میں موسم کیسا رہے گا محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی

آنے والے کچھ دنوں میں موسم کیسا رہے گا محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی

نیوز ڈیسک آن لائن ! ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہی اور گلگت بلتستان کے کئی مقامات پر برف باری کا سلسلہ تھم گیا ۔ پہاڑوں کے خوبصورت مناظر توجہ کا مرکز بن گئے ۔ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 6 اعشاریہ 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ، کراچی

میں سردی کی لہر مزید 5 سے 6 دن جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت میں اضافہ 17 جنوری سے ہوگا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند اور خطۂ پوٹھو ہار میں چند مقامات پر کہر پڑنے/دھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے ۔ کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا اور جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدیددھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے۔جبکہ بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود/ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے جبکہ اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے ۔

Share

About admin401

Check Also

مشہور شخصیت اچانک انتقال کر گئی

مشہور شخصیت اچانک انتقال کر گئی لاہور ( نیوز ڈیسک ) ڈی آئی جی اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com