Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / دلہا اپنی شادی پر دلہن کے ساتھ بیٹھ کر پب جی گیم کھیلتا رہا

دلہا اپنی شادی پر دلہن کے ساتھ بیٹھ کر پب جی گیم کھیلتا رہا

نیوز ڈیسک ! لائن ملٹی پلیئر گیم پب جی  نے دنیا بھر کے نوجوانوں کو اپنے سحر میں گرفتار کر لیا ہے ۔ یہ ویڈیو اسی بات کا ثبوت ہے  ۔ انٹرنیٹ پر وائرل ایک ویڈیو  میں دلہا کو اپنی شادی کی تقریب میں پب جی کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دلہا پب جی

 کھیل رہا ہے۔ جبکہ دلہن اس کے ساتھ بیٹھی ہے اوردلہا کی اس حرکت پر  بظاہر ناخوش نظر  آرہی ہے۔ ایک موقع پر جب گیم کھیلنے میں مگن  دلہا کو  تحفہ پیش کیا جاتا ہے تو وہ اسے بھی پیچھے کر دیتا ہے ۔ یہ ویڈیو سب سے پہلے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹِک ٹوک پر شیئر کی گئی تھی ، جس کے بعد یہ وائرل  ہوگئی۔ اس کا ایک ورژن فیس بک پر بھی اپ لوڈ کر دیا گیا، جہاں اسےاب تک پانچ لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ ویڈیو کب فلم بند کی گئی تھی۔پر ہوا ایسا لڑکے نے رات کو بھی پب جی کھیلنے کی فرمائش کی جو دلہن پر ناگوار گزری اور دلہن چھوڑ کر گھر واپس چلی گئی۔ یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ دلہا نے یہ ویڈیو جان بوجھ کر بنوائی ہے یا یہ  اصل واقعہ ہے  لیکن اس  ویڈیو سے انٹرنیٹ صارفین کافی محظوظ ہوئے ہیں۔ ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں ایک صارف نے دلہا کے بارے میں لکھا کہ وہ پرو پلیئر ہے، اسے پریشان نہ کریں۔ مقبول گیم پب جی پر  بھارتی ریاست گجرات میں  پابندی ہے۔ پابندی کی وجہ گیم کا صارفین کے برتاؤ اور زبان پر اثرانداز ہونا ہے۔

Share

About admin401

Check Also

خاتون کی وفات کے 2100سال بعد جب اس کے تابوت کو کھولا گیا تولوگوں نے اس میں ایسا کیا دیکھا کہ سب کے ہوش اڑ گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چلیں ہم آج آپ سے سوال کرتے ہیں کہ کسی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com