Breaking News
Home / پاکستان / وہ گوری جس سے عمران خان کو محبت ہوگئی تھی لیکن شادی نہ ہوسکی

وہ گوری جس سے عمران خان کو محبت ہوگئی تھی لیکن شادی نہ ہوسکی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک آن لائن) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے تین شادیاں کیں، ان میں سے پہلی بیگم برطانیہ کے سمتھ خاندان کی جمائما تھیں ،ان دنوں عمران خان کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں یہ بتاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ایک ایسی انگلش لڑکی تھی جس کے

قریب تھا۔ اور بات شادی تک جا پہنچی لیکن بالآخر بیل منڈھے نہ چڑھ سکی ۔ وائرل ویڈیو میں انٹرویو کے دوران میزبان نے عمران خان سے استفسار کیا کہ ” آپ کے کہنے کا مطلب ہے کہ آپ کسی انگلش گرل کے قریب کبھی نہیں رہے ، اتنے قریب کہ شادی ہوسکتی ؟” اس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ “میرا خیال ہے کہ ایک لڑکی تھی جس سے میں بہت قریب تھا اور بات شادی تک جا پہنچی لیکن پھر ایسا نہ ہوسکا۔ میزبان نے استفسار کیا کہ وہ کون تھی؟ عمران خان نے بتایا کہ وہ ایما تھیں،  اس کے بعد حتیٰ کہ میں نے شادی کے بارے میں سوچنا بھی چھوڑ دیا۔ خاتون اینکر نے حیران ہوکر پوچھا واقعی ؟ کپتان نے پھر ہاں میں ہاں ملائی اور بتایا کہ “بالکل”۔ادھر انڈیا ٹوڈے کے مطابق ایما سرجینٹ ایک پینٹر ہیں جو 1982 ء میں عمران خان سے ملیں اور پھر انہیں پشاور سے آسٹریلیا تک کئی جگہ پر اکٹھے دیکھا گیا لیکن پاکستان میں رہن سہن کی وجہ سے وہ گھبرا گئیں اور دونوں کے راستے جدا ہوگئے ۔

Share

About admin401

Check Also

ملک کی بڑی شخصیت پر قیامت ٹوٹ پڑی۔۔دونوں بیٹے جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) برداشت کا مادہ ختم ہو گیا انسانی جان کی کوئی قیمت ہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com