Breaking News
Home / انٹرنیشنل / کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی ادکارہ اچانک انتقال کر گئی۔۔۔مداحوں کیلئے افسوسناک خبر

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی ادکارہ اچانک انتقال کر گئی۔۔۔مداحوں کیلئے افسوسناک خبر

ہالی ووڈ اداکارہ جیسیکا کیمبل 38 برس کی عمر میں چل بسیں ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیسیکا کیمبل نے فلم ’الیکشن‘ ، فریکس اینڈ گریکس میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور شہرت حاصل کی ۔ اداکارہ کے اہل خانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جیسیکا 29 دسمبر کو

جہانِ فانی سے کوچ کر گئی ہیں ۔ اداکارہ نے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کر کے نیورو پیتھک ڈاکٹر بننے کا ارادہ کیا، اہل خانہ کے مطابق جیسیکا پریکٹس کے دوران اپنے مریض کو دیکھ کر چل بسیں ۔ ان کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ جیسیکا کا انتقال پورٹ لینڈ میں ہوا ۔ اداکارہ نے شوبز کیریئر سے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور طب کے شعبے سے منسلک ہو گئی تھیں ۔ وہ مریضوں کے چیک اپ کے بعد باتھ روم میں گئیں تاہم بعد ازاں فرش پر مردہ حالت میں ملیں ۔ جیسیکا کیمبل نے سارہ جیسکا پارکر کے ہمراہ 1992 کی ٹی وی فلم ’ان دی بیسٹ انٹریسٹ آف چلڈرن‘ سے اداکاری کا آغاز کیا ۔ امریکی ڈائریکٹر و اداکار جڈ اپاٹو نے جیسیکا کی وفات کو بڑا نقصان قرار دیا، انہوں نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اداکارہ متاثر کن شخصیت کی حامل، مزاح سے بھرپور اور زندہ دل تھیں ۔

Share

About admin401

Check Also

دل کاد ورہ پڑنے سے اچانک انتقال۔۔۔بالی ووڈ پر صف ماتم،مداح بھی غم سے نڈھال

دل کاد ورہ پڑنے سے اچانک انتقال۔۔۔بالی ووڈ پر صف ماتم،مداح بھی غم سے نڈھال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com