Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / بجلی کی کمی اب پوری ہوگی۔۔مردوں کے گنجے سر سے بجلی پیدا کرنے کی تیاریاں۔۔ اپنے اپنے گنج چھپاؤ

بجلی کی کمی اب پوری ہوگی۔۔مردوں کے گنجے سر سے بجلی پیدا کرنے کی تیاریاں۔۔ اپنے اپنے گنج چھپاؤ

اسپین (نیوز ڈیسک آن لائن) ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گنجے مرد قابل تجدید شمسی توانائی پیدا کرنے کے لیے سر کا استعمال کر سکتے ہیں۔اسپین کی ویلنسیا یونیورسٹی کے اشتراک سے ہسپانوی اسٹارٹ اپ کمپنی نے دلچسپ پروجیکٹ پیش کیا ہے جس میں گنجے مردوں کے سر

پر سورج کی روشنی شمسی توانائی پیدا کر سکتی ہے۔ اس ڈیزائن میں کھوپڑی کو سطح کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جو سورج کی کرنوں کو اکٹھا کرتی ہے اور پھر اسے بجلی میں تبدیل کرتی ہے تاکہ اس شخص کے پاس چھوٹی بیٹریوں میں توانائی ذخیرہ ہو جائے۔ذخیرہ شدہ توانائی بعد میں موبائل فون کو چارج کرنے سمیت مختلف کاموں کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔ ایسا کرنے کے لیے لیبارٹری میں مائیکروچپس کو سر پر رکھا جاتا ہے جو بعد میں استعمال کے دوران سورج کی روشنی کو ذخیرہ شدہ بجلی میں بدل دیتی ہیں۔انوویٹرز میگزین کے مطابق گنجے شخص کا سر شمسی خلیوں کے مقابلے میں شمسی توانائی کو تبدیل کرنے میں زیادہ کارآمد ہیں جو بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں کیونکہ وہ طاقت اور رفتار سے سورج کی روشنی کی عکاسی کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق تجربہ 42 مردوں پر کامیابی کے ساتھ کیا گیا۔ کھوپڑی میں مائیکروچپ لگانے کے لیے بس ایک مختصر آپریشن کی ضرورت ہے۔

Share

About admin401

Check Also

سورج کی موت کب ہو گی جو کائنات کے خاتمے کا سبب بنے گی؟ نئی تحقیق کے بعد ماہرین کی پیش گوئی

سورج کی موت کب ہو گی جو کائنات کے خاتمے کا سبب بنے گی؟ نئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com