Home / کاروبار / کنوارے موج منالیں سونے کی قیمت میں 1500 نہیں 2500 نہیں 3000 نہیں۔۔ بلکہ اتنی زیادہ کمی ہوگئی آپ ابھی لینے بھاگیں گے

کنوارے موج منالیں سونے کی قیمت میں 1500 نہیں 2500 نہیں 3000 نہیں۔۔ بلکہ اتنی زیادہ کمی ہوگئی آپ ابھی لینے بھاگیں گے

لاہور (نیوز ڈیسک آن لائن) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں تیزی سے گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 48 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں قیمت 1801 ڈالر ہو گئی

ہے ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، گجرانوالہ، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ اور فی تولہ سونے کی قیمت میں 3500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور فی تولہ سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 9 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی دیکھی گئی اور دس گرام سونے کی قیمت میں 3215 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت 94165 روپے پر آگئی ہے ۔ جبکہ دوسری طرف سونے کی قیمت کے برعکس ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا اور چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمتیں بالترتیب 1300 روپے اور 1114.50 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

Share

About admin401

Check Also

بریکنگ نیوز: سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کی بڑی کمی ہو گئی ؟جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

بریکنگ نیوز: سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کی بڑی کمی ہو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com