Breaking News
Home / انٹرنیشنل / ویوو کا نیا شاہکار۔!! 15 منٹ میں 100 فیصد چارج۔ 12جی بی ریم،256 جی بی اسٹوریج اور 50 میگا پکسل کیمرے کیساتھ طاقتور بیٹیری والا موبائل لانچ، قیمت کا اعلان کردیا گیا

ویوو کا نیا شاہکار۔!! 15 منٹ میں 100 فیصد چارج۔ 12جی بی ریم،256 جی بی اسٹوریج اور 50 میگا پکسل کیمرے کیساتھ طاقتور بیٹیری والا موبائل لانچ، قیمت کا اعلان کردیا گیا

بیجنگ (نیوز ڈیسک) ویوو نے فلیگ شپ فیچرز سے لیس آئی کیو او او 5 اور 5 پرو اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے ہیں۔ یہ دونوں فونز دیکھنے میں ایک جیسے ہیں مگر پرو ورژن میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ زیادہ تیز جبکہ بیک پر کیمرا سسٹم میں پیری اسکوپ موڈیول دیا گیا ہے۔

دونوں فونز میں 6.56 انچ کے امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیئے گئے ہیں جبکہ پنچ ہول ڈیزائن میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرے موجود ہیں۔ ڈسپلے میں ایچ ڈی آر 1 پلس سپورٹ کے ساتھ فنگرپرنٹ ریڈر ڈسپلے کے اندر موجود ہے جبکہ ڈوئل اسٹیریو اسپیکرز آڈیوو کے لیے دیئے گئے ہیں۔ دونوں فونز میں اسنیپ ڈراگون 865 پراسیسر، 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں۔ کمپنی کے مطابق فون کے سی پی یو درجہ حرارت کو 12 ڈگری تک کم کرنے کے لیے وی سی ہیٹ سنک بھی دیا گیا ہے۔ جہاں تک بیٹری کی بات ہے تو آئی کیو او او 5 میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری 55 واٹ فلیش چارج سلوشن کے ساتھ دی گئی ہے جو ڈیوائس کو 50 منٹ میں مکمل چارج کرسکتی ہے۔ اس کے مقابلے میں 5 پرو میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری ہے جس کے ساتھ 120 واٹ فلیش چارج سپورٹ موجود ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ فون صفر سے سو فیصد تک صرف 15 منٹ میں چارج ہوجاتا ہے اور اس اعتبار سے دنیا کا تیز ترین چارجنگ سسٹم والا فون ہے۔ دونوں فونز میں اینڈرائیڈ 10 کا امتزاج آئی کیو او او یو آئی 1.5 سے گیا ہے۔ دونوں فونز کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے مگر دونوں میں کچھ فرق ہے۔

Share

About admin401

Check Also

افسوسناک خبر، معروف گلوکارہ انتقال کر گئیں

افسوسناک خبر، معروف گلوکارہ انتقال کر گئیں لندن(نیوز ڈیسک) برطانوی گلوکارہ سارہ ہارڈنگ 39 سال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com