اسلام آباد (نیوز ڈیسک آن لائن) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹی وی بول نیوز کا لائسنس 30 روز کیلئے معطل کرتے ہوئے اسے 10 لاکھ روپے کا جرمانہ کر
دیا۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹی وی بول نیوز کا لائسنس 30 روز کیلئے معطل کرتے ہوئے اسے 10 لاکھ روپے کا جرمانہ کردیا۔ پیمرا کی جانب سے اس پروگرام پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا گیا تھا لیکن ذاتی شنوائی کے دوران چینل انتظامیہ نے عدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی پر نہ تو معافی مانگی اور نہ ہی اپنی کوتاہی کا اقرار کیا بلکہ انہوں نے اس پروگرام کو آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں درست قرار دیا۔ پیمرا کی جانب سے بول نیوز کا لائسنس آج 22 جنوری سے 30 روز کیلئے معطل کیا گیا ہے، اس کے علاوہ چینل کو 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ پیمرا کا یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ پیمرا نے کیبل آپریٹرز کو بھی حکم دیا ہے کہ وہ بول نیوز کی نشریات فوری طور پر روک دیں۔