Breaking News
Home / پاکستان / مشکل وقت میں چین کا بڑا فیصلہ! پاکستان کے لیے زبردست اعلان کر دیا، پاکستانیوں کے لیے خوشخبری

مشکل وقت میں چین کا بڑا فیصلہ! پاکستان کے لیے زبردست اعلان کر دیا، پاکستانیوں کے لیے خوشخبری

بیجنگ (نیوز ڈیسک آن لائن) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے کہا ہے کہ چینی حکومت کووڈ19 ویکسین کی ا یک کھیپ پاکستان کو بطور امداد فراہم کرے گی اور پاکستان کو ویکسینوں کی برآمدات میں تیزی لانے کے لیے متعلقہ چینی انٹرپرائز سے فعال طور پر رابطہ رکھے

گی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ کووڈ۔19 کی وبا کے بعد سے چین اور پاکستان مشکلات پر قابو پانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔چینی قونصلر وینگ یی نے چینی حکومت کے اس فیصلے سے گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو فون پر آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کو سپورٹ کرنے کے لیے چینی حکومت نے بطور امداد ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پاکستان کو ویکسین کی برآمدات میں تیزی لانے کے لیے متعلقہ چینی انٹرپرائز کے ساتھ فعال طور پر ہم آہنگی پیدا کرے گی۔ تاہم انہوں نے اس بات کی نشاندہی نہیں کی کہ چین کتنی مقدار میں ویکسین فراہم کرے گا اور نہ ہی متعلقہ چینی کاروباری ادارے کا نام بتایا۔یہ تصدیق ایک ایسے موقع پر کی گئی ہے جب ایک دن قبل ہی شاہ محمود قریشی بتایا تھا کہ چین نے پاکستان کو 31 جنوری تک ایک کورونا ویکسین کی 5لاکھ خوراکیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے.

Share

About admin401

Check Also

مدینہ منورہ پہنچتے ہی وزیراعظم عمران خان کا ایسا اقدام کہ پاکستانی دھاڑیں مار مار کر رونے لگے

مدینہ منورہ پہنچتے ہی وزیراعظم عمران خان کا ایسا اقدام کہ پاکستانی دھاڑیں مار مار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com