Home / آرٹیکلز / بینظیر بھٹو نے پہلی بار آصف زرداری سے شادی سے انکار کر دیا تھا ، پھر ایک ملاقات میں وہ کیسے انکی دیوانی ہو گئیں ؟ حیران کن حقائق

بینظیر بھٹو نے پہلی بار آصف زرداری سے شادی سے انکار کر دیا تھا ، پھر ایک ملاقات میں وہ کیسے انکی دیوانی ہو گئیں ؟ حیران کن حقائق

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نامور کالم نگار چوہدری خادم حسین اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور کی بابل کے گھر سے رخصتی قریب آ گئی۔ ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز 27جنوری سے ہو رہا ہے اور ولیمہ تک کی دعوت بھی کراچی ہی

میں ہوگی۔ کورونا کی وجہ سے مدعوئین کی تعداد مختصر رکھی گئی ہے اور اس موقع پر بہت سے لوگ محروم رہیں گے،تاہم جیالوں کے لئے بختاور کا وعدہ ہے کہ جونہی حالات ذرا سازگار ہوئے وہ ان کو دعوت دیں گی، وہ اس شادی سے خوش ہیں کہ ان کی رضا مندی بھی شامل ہے، جبکہ ان کی والدہ کی شادی اگرچہ ان کی مرضی معلوم کرکے ہوئی تھی، تاہم ”دختر مشرق“ میں خود محترمہ کی تحریر کے مطابق وہ ملکی حالات اور سیاسی مصروفیات کے باعث شادی نہیں کرنا چاہتی تھیں، لیکن ان کی والدہ اور خالہ نے مل کر مجبور کیا کہ سیاست ہی کے لئے شادی ضروری ہے کہ ایک نوجوان لڑکی کا اکیلے ہی رہنا سیاسی طور پر مفید نہیں ہوگا، چنانچہ جب ان کی رضا مندی ہو گئی تو بزرگوں نے آصف علی زرداری کا نام تجویز کیا، محترمہ کہتی ہیں کہ انہوں نے ابتدا میں یہ تجویز مسترد کر دی تھی، تاہم بیگم نصرت بھٹو نے مجبور کیا اور کہا کہ وہ آصف سے ایک ملاقات تو کر لیں، چنانچہ یہ ملاقات ہوئی اور پھر ”آصف زرداری سب پر بھاری“ نے یہ معرکہ سر کر لیا اور محترمہ نے نہ صرف رضامندی بلکہ شادی جشن کے طور پر ہوئی۔ غالباً اسی بنا پر بختاور بھٹو نے کارکنوں سے معذرت کی اور یقین دلایا کہ وہ بھولی نہیں ہیں ۔

Share

About admin401

Check Also

حجر اسود پانی میں ڈوبے گا نہیں اور آگ میں گرم نہیں ہو گا ،

لاہور (نیوز ڈیسک) نامور سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com