Breaking News
Home / پاکستان / پاکستان چینی میں خودکفیل ، قیمت بھی کنٹرول میں آگئی شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو اہم مشورہ دیدیا

پاکستان چینی میں خودکفیل ، قیمت بھی کنٹرول میں آگئی شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو اہم مشورہ دیدیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شوگر ملوں کا کرشنگ سیزن 15مارچ کو ختم ہو جائیگا ، روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی شائع خبر کے مطابق ایسوسی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے 15مارچ تک ملک کی 87شوگر ملیں 66لاکھ ٹن چینی پیدا کریں گی، اس لئے حکومت پاکستان کو چینی کی درآمد کی

پرائیویٹ سیکٹر کو اجازت دینے کی چنداں ضرورت نہیں ہے۔ پاکستان چینی کے معاملے میں خودکفیل ہے اور اسکی قیمت بھی معقول سطح پر پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ملک میں چینی کی ضرورت 58لاکھ ٹن سے زیادہ نہیں ہے جبکہ سندھ ،پنجاب ،خیبر پختونخوا کی 87سے زائد شوگر ملیں اعلی معیار کی 66لاکھ ٹن چینی پیدا کرنے میں مصروف ہیں۔ یہ عالمی معیار کی چینی ہے جس کی موجودگی میں مصر ،برازیل، تھائی لینڈ، دوبئی وغیرہ سے گندھک والی بھارتی چینی درآمد کرنے کی پاکستان کو غلطی نہیں کرنی چاہئے ۔ جب ہمارے پاس 8لاکھ ٹن فاضل چینی کی پیداوار متوقع ہے تو حکومت کو مڈل مین کے گنا خریداری کے غیرقانونی مراکز کو کین کمشنر کو فوری بند کرانا چاہئے ورنہ چینی کے ایکس ملز ریٹ 82روپے کلو سے بڑھنے کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں جس کی تمام تر ذمہ داری کین کمشنر پر عائد ہو گی ۔

Share

About admin401

Check Also

ملک کی بڑی شخصیت پر قیامت ٹوٹ پڑی۔۔دونوں بیٹے جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) برداشت کا مادہ ختم ہو گیا انسانی جان کی کوئی قیمت ہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com