Home / پاکستان / سارے کا سارا نظام تبدیل، اب پاسپورٹ کس طرح بنیں گے؟ پاکستانیوں یہ خبر لازمی پڑھ لو

سارے کا سارا نظام تبدیل، اب پاسپورٹ کس طرح بنیں گے؟ پاکستانیوں یہ خبر لازمی پڑھ لو

اسلام آباد(نیوز ڈیسک آن لائن) سارے کا سارا نظام تبدیل، اب پاسپورٹ کس طرح بنیں گے؟ پاکستانیوں یہ خبر لازمی پڑھ لو۔۔۔یکممئی 2021 سے سروس کا باقاعدہ آغاز ہوگا، 191 ممالک کے شہری آن لائن ویزہ حاصل کر سکیں گے حکومت کی جانب سے ای پاسپورٹ سروس کے آغاز کی تاریخ کا اعلان، یکم

مئی 2021 سے سروس کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ اور 191 ممالک کے شہری آن لائن ویزہ حاصل کر سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھی دنیا کے دیگر کئی ممالک کی طرح ای پاسپورٹ سروس متعارف کروانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔اس سروس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے آن لائن پاسپورٹ کے لئے اپلائی کر سکیں گے پاسپورٹ آفس کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے ۔ اس حوالے سے بدھ کے روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان یکم مئی 2021 سے ای پاسپورٹ سروس کا آغاز کر دے گا، جبکہ ای ویزا سروس کا آغاز یکم جنوری 2021 سے کرچکے ہیں۔ ای ویزہ سروس کے آغاز کے بعد 191ملکوں کے شہر یوں کو آن لائن ویزا دے رہے ہیں۔ اس وقت پڑوسی ملک افغانستان سے ای ویزہ کیلئے سب سے زیادہ درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔جبکہ ای پاسپورٹ سے انسانی سمگلنگ روکنے میں بہت مدد ملے گی۔

Share

About admin401

Check Also

مشہور شخصیت اچانک انتقال کر گئی

مشہور شخصیت اچانک انتقال کر گئی لاہور ( نیوز ڈیسک ) ڈی آئی جی اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com