Breaking News
Home / انٹرنیشنل / تین خفیہ شادیاں کرنے والا چالاک شخص پانچ سال بعد کون سی غلطی کرکے پکڑا گیا جان کے آپ کو بے حد ہنسی آئے گی

تین خفیہ شادیاں کرنے والا چالاک شخص پانچ سال بعد کون سی غلطی کرکے پکڑا گیا جان کے آپ کو بے حد ہنسی آئے گی

ایک کثیرالازدواج چینی نے خفیہ طور تین شادیاں کیں اور اپنی سہولت کے لیے سب کو ایک کلومیٹر کے علاقے میں اپارٹمنٹس دلا دئیے اور اس کی یہی غلطی سب بیویوں سے ہاتھ دھونے اور جیل جانے کا باعث بن گئی ۔36 سالہ شخص، جس کا خاندانی نام زہانگ ہے ، کو ایک

سے زیادہ شادیاں کرنے پر 2 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ قانونی طور پر چین میں ایک سے زیادہ شادیاں نہیں کی جاسکتی لیکن زہانگ نے ایک انتظامی خامی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تین شادیاں کر لیں۔ زہانگ نے یہ شادیاں تین سالوں میں کیں ہیں۔ زہانگ چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے شہر کنشان میں پراپرٹی کا کام کرتا تھا۔ اس کام میں زہانگ نے کافی پیسہ بنایا، اس لیے تین خاندانوں کو پالنا زہانگ کے لیے مسئلہ نہیں تھا۔ اس نے اپنی بیویوں کو الگ الگ شہروں میں اپارٹمنٹس لے کر دئیے ہوئے تھے۔ہفتے میں 10 دفعہ سفر کرنے کے باعث زہانگ کو کافی تھکن ہوجاتی تھی ۔اس کا حل اس نے یہی سوچا کہ سب بیویوں کو قریب قریب اپارٹمنٹ لے کر دے۔ اس نے ایک کلومیٹر کے علاقے میں تین اپارٹمنٹ خریدے اور اپنی بیویوں کو ان میں منتقل کر دیا۔ہینان صوبے سے تعلق رکھنے والے زہانگ نے 2015 میں پہلی شادی رین نامی خاتون سے کنشان میں کی۔ ایک سال بعد دوسری شادی اپنے آبائی صوبے میں چن نامی خاتون سے کی۔ 2017 میں زہانگ نے وانگ نامی خاتون سے اس کے شہر انہوئی میں شادی کی۔جیانگسو براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے مطابق زہانگ کا ہر بیوی سے ایک بچہ بھی ہے۔زہانگ کی تینوں شادیاں قانونی ہیں۔ حکام کے مطابق زہانگ کو معلوم تھا کہ شہری حکام دوسرے صوبوں سے اپنا ڈیٹا شیئر نہیں کرتے، اس وجہ سے وہ تین صوبوں سے تین شادیوں کے قانونی سرٹیفیکیٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا لیکن زہانگ کا کہنا ہے کہ اسے معلوم ہی نہیں تھا کہ ایک سے زیادہ شادی غیر قانونی ہوتی ہے۔

Share

About admin401

Check Also

افسوسناک خبر، معروف گلوکارہ انتقال کر گئیں

افسوسناک خبر، معروف گلوکارہ انتقال کر گئیں لندن(نیوز ڈیسک) برطانوی گلوکارہ سارہ ہارڈنگ 39 سال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com