Home / پاکستان / جان کر پوری قوم سر پکڑ لے گی

جان کر پوری قوم سر پکڑ لے گی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک آن لائن) ایسا کیا ہو گیا ہے کہ جسے جان کر پوری قوم سر پکڑ لے گی جی ہاں یہ بات جان کر پوری قوم سر پکڑ لے گی۔۔۔۔جب سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے پاکستانی عوام کو اس حکومت سے بڑی امیدیں وابستہ رہی ہیں ۔اعداد و شمار کے مطابق ملکی معیشت تو

بہتر ہوئی ہے۔ مگر رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں وفاقی حکومت کا مقامی قرضہ 829 ارب روپے اضافے کے بعد 241 کھرب 10 ارب روپے ہوگیا تاہم قرضہ لینے کی رفتار میں مالی سال 2021 میں کہیں سست رہی ہے جو اس سے گزشتہ 12 ماہ کے دوران تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ نومبر 2019 میں مقامی قرضہ 214 کھرب 10 ارب روپے تھا جو نومبر 2020 میں 241 کھرب 10 ارب روپے تک بڑھ گیا جو 27 کھرب روپے کااضافی ظاہر کرتا ہے۔اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ نومبر 2020 میں نومبر 2019 کے بعد سے حکومت کے مقامی قرضوں اور ذمہ داریوں میں مجموعی طور پر 27 کھرب 50 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔گھریلو قرضوں میں زیادہ تر، 50 فیصد سے زائد، پاکستان انویسٹمنٹ بانڈ (پی آئی بیز) کے ذریعے متحرک کیا گیا تھا۔حکومت نے نومبر 2020 تک پی آئی بی کے ذریعے 140 کھرب 33 ارب روپے حاصل کیے جو گزشتہ 12 ماہ سے 18 کھرب 27 ارب روپے زیادہ ہے۔تاہم اس میں پانچ مہینوں میں 11 کھرب 47 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت نے مالی سال 2021 کے دوران قرض حاصل کرنے میں جارحانہ انداز اپنایا۔رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران پی آئی بی کا زیادہ تر قرض حاصل کیا گیا تھا۔جون 2020 میں پی آئی بی 128 کھرب 66 ارب روپے پر تھی جس میں رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران 17 کھرب 47 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

Share

About admin401

Check Also

مشہور شخصیت اچانک انتقال کر گئی

مشہور شخصیت اچانک انتقال کر گئی لاہور ( نیوز ڈیسک ) ڈی آئی جی اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com