Home / پاکستان / بڑا سیاسی تہلکہ۔!! پشاور سے کراچی تک مارکیٹیں، بنگلے اور سینکڑوں کنال زرعی اراضی۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کتنے اثاثوں کے مالک نکل آئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

بڑا سیاسی تہلکہ۔!! پشاور سے کراچی تک مارکیٹیں، بنگلے اور سینکڑوں کنال زرعی اراضی۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کتنے اثاثوں کے مالک نکل آئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جے یو آئی ف کے امیر مولانا فضل الرحمن کے اثاثوں کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، نیب نے اثاثوں کی ابتدائی معلومات حاصل کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثوں میں مولانا فضل الرحمن کے خلاف نیب نے تحقیقات شروع کی ہوئی ہیں،

ان کے قریبی ساتھی موسیٰ خان کو بھی نیب نے کچھ روز قبل گرفتار کیا تھا۔دوسری جانب مولانا فضل الرحمن کے اثاثوں کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، نیب کو ے اثاثوں اہم ابتدائی معلومات مل گئیں جن کے مطابق فضل الرحمان بنگلے، سینکڑوں کنال زرعی اراضی و دکانوں کے مالک نکلے۔فضل الرحمٰن کی ڈیرہ اسماعیل خان میں سینکڑوں کنال اراضی ہے جبکہ مولانا کا ایف 8 اسلام آباد میں بنگلہ ، پشاور ، کراچی اور کوئٹہ میں مارکیٹیں بھی شامل ہیں ، جبکہ مولانا فضل الرحمان کے اثاثوں میں چک شہزاد اسلام آباد میں 3 ارب مالیت کی زمین بھی ہے جسے حال ہی میں فروخت کیا گیا واضح رہے کہ کچھ سال بعد انصارعباسی نے مولانا فضل الرحمان پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سرکاری زمین اپنے نام الاٹ کرالی ہے ۔ انصار عباسی کا الزام تھا کہ مولانا فضل الرحمان اور انکے 6 قریبی ساتھیوں کو 1200 کنال ڈیرہ اسماعیل خان میں فوج نے الاٹ کی۔ مولانا فضل الرحمان اور انکے ساتھی تردید کرتے رہے لیکن انصارعباسی نے چیلنج کیا تھا کہ وہ انہیں عدالت میں لیکر جائیں ، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا لیکن جے یو آئی (ف) کا کوئی رہنما انصار عباسی کے خلاف عدالت نہیں گیا۔

Share

About admin401

Check Also

شیخ رشید کی شادی میری وجہ سے نہیں ہوئی کیونکہ انھوں نے میرا سب کچھ ۔۔۔۔۔ حریم شاہ کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر اورسیاستدانوں کے ساتھ ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنے والی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com