Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / ایک ہی ہسپتال کے ایک ہی وارڈ کی ایک ساتھ حاملہ ہونے والی 9 نرسیں ایک ساتھ ماں بن گئیں

ایک ہی ہسپتال کے ایک ہی وارڈ کی ایک ساتھ حاملہ ہونے والی 9 نرسیں ایک ساتھ ماں بن گئیں

نیوز ڈیسک آن لائن ۔ دنیا بھر سے روز دلچسپ و عجیب خبریں آتی رہتی ہیں اور ایسی ہی ایک انتہائی دلچسپ خبر امریکا کے ایک ہسپتال سے آئی ہے جہاں پر نو نرسیں جو ایک ہی ہسپتال کے ایک ہی وارڈ میں کام کرتی تھیں، ایک ساتھ حاملہ ہوئیں اور اب

ایک ساتھ ہی ماں بن گئیں ہیں ۔ پورٹ لینڈ، امریکا کے میئن میڈیکل سنٹر کے لیبر یونٹ میں کام کرنے والی 9 نرسوں نے اپریل سے جولائی کے درمیان اپنے بچوں کو جنم دیا ۔ ہسپتال نے اس انوکھے اتفاق کی خبر مارچ میں اپنے سوشل میڈیا پر جاری کی تھی، جس کے بعد یہ خبر وائرل ہو گئی ۔ ماں بننے والی ایک نرس لونی سوسی نے کا کہنا ہے کہ ماں بننے سے پہلے بھی وہ سب نرسیں دوست تھیں لیکن اب سب زیادہ قریب آ گئیں ہیں ۔ سوسی نے بتایا کہ وہ سب ہی ایک دوسرے کا چیک اپ کرتی تھیں۔ 8 اگست کو یہ سب نرسیں اور اُن کے بچے  فوٹوگرافی کے لیے برنسوک میں جمع ہوئیں ، تصاویر بنانے والی فوٹوگرافر کارلے مرے کا کہنا ہے کہ انہیں اس گروپ کے ساتھ کام کر کے بہت لطف آیا ۔۔ ان بچوں کی عمریں 3 ہفتوں سے ساڑھے تین ماہ ہے۔

Share

About admin401

Check Also

خاتون کی وفات کے 2100سال بعد جب اس کے تابوت کو کھولا گیا تولوگوں نے اس میں ایسا کیا دیکھا کہ سب کے ہوش اڑ گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چلیں ہم آج آپ سے سوال کرتے ہیں کہ کسی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com