Home / دلچسپ و عجیب / انسانوں سے بیزار ہو کر اس خوبصورت لڑکی نے کس چیز سے شادی کرلی

انسانوں سے بیزار ہو کر اس خوبصورت لڑکی نے کس چیز سے شادی کرلی

نیوز ڈیسک ! ایک عورت نے بتایا ہے کہ اس کا دوست کوئی انسان نہیں بلکہ ایک ہوائی جہاز ہے، جس سے پہلی ملاقات پانچ سال پہلے ایک ائیرپورٹ پر ہوئی تھی ۔ برلن، جرمنی سے تعلق رکھنے والی مشیل کوبک نے بتایا کہ وہ اپنے ساتھی 737-800 بوئنگ کو ”شاٹز“ کہہ کر پکارتی

ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے شاٹز کے پروں، پھر چھوٹے پروں اور پھرتھرسٹر سے متاثر ہوئیں۔29 سالہ مشیل کا دعویٰ ہے کہ وہ ہر رات اپنے محبوب جہاز کے ساتھ سوتی ہیں، یہ  جہاز کے حقیقی آلات ہوں یا پھر جہاز کا 1.6 میٹر کا ماڈل ہو۔ مشیل کے مطابق اُن کے خاندان کے لوگ اُن کی جہاز سے محبت پر خوش ہیں۔مس مشیل کا کہنا ہے کہ مستقبل میں وہ شاٹز کے ساتھ شادی کا ارادہ بھی رکھتی ہیں۔مشیل نے بتایا کہ ان کا آخری بار کسی انسان سے 2011 میں تعلق بنا تھا لیکن وہاں محبت نہیں تھی۔ انہوں نے بتایا کہ شاٹز اُنکی پہلی محبت ہے۔ یہ وہ خوبصورت ترین رشتہ ہے جو کوئی تصور کر سکتا ہے۔مختلف چیزوں کے ساتھ محبت ہونے والے کی یہ کوئی پہلی  داستان نہیں۔ بہت سے لوگ مختلف بے جان اشیاء کی محبت میں گرفتار ہو کر اُن سے باقاعدہ شادی کرتے رہے ہیں۔

Share

About admin401

Check Also

بڑھاپے کی شادی۔۔۔103 سالہ شخص کی 27 سالہ خاتون سے شادی

بڑھاپے کی شادی۔۔۔103 سالہ شخص کی 27 سالہ خاتون سے شادی اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پچھلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com