Breaking News
Home / پاکستان / ٹپ کیساتھ بل بھی ملا لیکن بختاور نے مہندی سےکیا چیز بنوانے کی خواہش کی تھی؟ مہندی لگانیوالی خاتون کا موقف آگیا

ٹپ کیساتھ بل بھی ملا لیکن بختاور نے مہندی سےکیا چیز بنوانے کی خواہش کی تھی؟ مہندی لگانیوالی خاتون کا موقف آگیا

کراچی (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم پاکستان بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ۔ بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی جس میں دلہا اور دلہن قریبی رشتہ داروں نے ہی شرکت کی۔ سابق

صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری کو مہندی ام کلثوم حذیفہ لاٹھی نے لگائی، ام کلثوم حذیفہ لاٹھی نے بتایا کہ مجھے بختاور بھٹو نے کہا کہ ڈیزائن کیسا بھی بنائیں لیکن اس میں اجرک کا کچھ ڈیزائن لازمی ہو تو پھر میں نے ویسا ہی بنایا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث تقریب میں بھٹو و زرداری خاندانوں کے انتہائی قریبی افراد اور دولہا کے نزدیکی رشتہ داروں نے شرکت کی۔ آصف زرداری نے مہمانوں کا استقبال کیا اور تمام وقت ان کے ہمراہ رہے۔ اس موقع پر بلاول ہاؤس کو برقی قمقموں اور خوش رنگ پھولوں سے سجایا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ رسم حنا میں شریک مہمانوں کی تواضع بریانی، قورمہ، فرائیڈ چکن اور حلوہ سے کی گئی۔ ام کلثوم حذیفہ لاٹھی نے اس ضمن میں بتایا کہ بختاور بھٹو کو مہندی اس قدر پسند آئی کہ انہوں نے پہلے مجھے ٹپ دی اور اس کے بعد بل ادا کیا۔

Share

About admin401

Check Also

یہ تو ٹریلر تھا مون سون کا پہلا سپیل کس تاریخ سے شروع ہوگا؟موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی

یہ تو ٹریلر تھا مون سون کا پہلا سپیل کس تاریخ سے شروع ہوگا؟موسلا دھار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com