Breaking News
Home / پاکستان / کامران خان نے وجوہات بتا دیں، جان کر آپ بھی تائید کریں گے

کامران خان نے وجوہات بتا دیں، جان کر آپ بھی تائید کریں گے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی حمایت کیوں کرتا ہوں؟ کامران خان نے وجوہات بتا دیں۔ پاکستان کی صحافتی انڈسٹری کے نامور صحافی اور تجزیہ نگار کامران خان کا فیس بک پر اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان کی حمایت کرنے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہنا ہے کہ

میری عمران خان کی حمایت کرنے کی اولین وجہ یہ ہے کہ میرا یقین ہے کہ عمران خان کو مال و متاع کی کوئی لالچ نہیں ہے، دوسری یہ کہ عمران خان کسی قسم کی مالی کرپشن میں ملوث نہیں ہے، اور نہ ہی کسی اپنے رشتے دار یا دوست کو جان بوجھ کر مالی کرپشن کرنے کی اجازت دے سکتا ہے۔ کامران خان کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ عمران خان کی حمایت کی تیسری بڑی وجہ یہ ہے کہ میرا یقین ہے کہ الحمداللہ وزیراعظم عمران خان کسی عرب بادشاہ یا یا غیر ملکی سربراہ کے دوروں کے دوران معنوم اس لئے نظر نہیں آتا کیونکہ وہ ان سے تحفوں قیمت میں بی ایم ڈبلیو، مرسڈیز کیا سونے چاندی کے جواہرات کے سلسلے میں کسی ڈیل کا متمنی نظر نہیں آتا، اسی لئے ان ملاقاتوں میں صرف پاکستان کے عظیم ترین قومی مفاد کے معاملات ہوتے ہیں۔ کامران خان کا اپنے ناظرین سے گزارش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میری گزارش ہے کہ ایک دفعہ توشا خانہ ریفرنس کا کیس دیکھ لیں کہ کیسے اقتدار کے پانچویں بار متمنی آصف علی زرداری نے کس طرح بی ایم ڈبلیو اور مرسڈیز اپنے لئے سمیٹیں، جبکہ ایک مرسڈی نوازشریف کی خواہش پر اسے بھی بھجوا دی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حمایت کی ایک اور بنیادی وجہ یہ ہے کہ ان کے اندر انتھک کام کرنے کا جنون ہے، ہر ہفتے منگل کے روز سے وفاقی کابینہ کا گھنٹوں طویل اجلاس ہو، ہر ہفتے کنسٹرکشن ہو یا معاشی تازہ فورس کی کارکردگی کا جائزہ لیں، ان تمام وجوہات کی بنا پر افواج پاکستان حکومت کی پشت پناہی پر مکمل سپورٹ فراہم کرنے کے لیے کھڑی ہیں، تاریخی سول ملٹری امتزاج پاکستانیوں کی قسمت بدل دے گا۔ اپنے ویڈیو پیغام کے آخر میں کامران خان کا کہنا تھا کہ اگر حالات ایسے ہی رہے جیسے میں نے اوپر بیان کئے ہیں تو میں ہمیشہ انشاءاللہ عمران خان کی حکومت کی خامیوں اور خوبیوں کے حوالے سے تبصرہ کرتا رہوں گا۔

میری عمران خان کی حمایت کی بنیادی وجوہات میں شامل میرا یقین ہے عمران خان کو مال ومتاع کی لالچ نہیں #KKsTake

میری عمران خان کی حمایت کی بنیادی وجوہات میں شامل میرا یقین ہے عمران خان کو مال ومتاع کی لالچ نہیں نہ وہ کسی مالی کرپشن میں ملوث ہوسکتا ہے نہ کسی ساتھی کو جان بوجھ کر پیسے بنانے دے سکتا ہے نہ کسی عرب بادشاہ سے زاتی مراعات کا متمنی ہے جنون کی حد تک خواہش ہے پاکستان میں بہتری آئے.#KKsTake #Vlog #KamranKhan

Posted by Kamran Khan on Saturday, September 26, 2020

Share

About admin401

Check Also

بڑی خبر:22 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جب بھی کسی سرکاری ملازم یا سکول کے بچوں کو سرکاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com