Home / پاکستان / سکولوں میں اتوارکی چھٹی بند

سکولوں میں اتوارکی چھٹی بند

اسلام آباد(نیوز ڈیسک آن لائن) کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں کافی عرصے سے سرکاری اور پرائیویٹ سکول بند تھے ۔ حالات بہتر ہوتے ہی کافی عرصے بعد وفاق اور صوبائی حکومتوں نے مشاورت سے مرحلہ وار سکول کھولنے کا فیصلہ کیا تھا اور گرمیوں کی چھٹیاں بھی کم کر دی

تھیں۔ اب سکولوں میں اتوارکی چھٹی بند۔۔۔۔ اساتذہ کیلئے یکم فروری سے شروع ہونے والی داخلہ مہم درد سر بن گئی، گزشتہ روزڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سرکاری سکولوں کی اتوار کے روز کی چھٹی بند کردی، آج تمام سکول سربراہان حاضر رہیں گے اورب فارم کا اندراج سو فیصد یقینی بنائیں۔تفصیلات کے مطابق اساتذہ کے لئے یکم فروری سے شروع ہونے والی داخلہ مہم درد سر بن گئی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سرکاری سکولوں کی اتوار کے روز کی چھٹی بند کردی، گزشتہ روز احکامات جاری کئے گئے تھے کہ31 جنوری کو تمام سکول سربراہان حاضر رہیں گے، اتوار کے روز ب فارم کا اندراج سو فیصد یقینی بنائیں،انرولمنٹ مہم کے لئےسکولوں کے باہر بینر آویزاں کریں،سکول سربراہان کے ساتھ ضروری سٹاف بھی سکول حاضر ہوگا۔علاوہ ازیں ب فارم کا سو فیصد اندراج کرکے سکول سربراہان ڈی ای او سکینڈری سے سرٹفیکیٹ لیں گے،صوبائی وزیر تعلیم مراد راس یکم فروری سے انرولمنٹ مہم کا افتتاح کریں گے ۔

Share

About admin401

Check Also

امتحانات پالیسی میں بڑی تبدیلیاں، پیپر کا دورانیہ اب کم کردیا گیا، اب پیپر کتنے گھنٹے کا ہوگا؟ طلبا کیلئے بڑی خبر

امتحانات پالیسی میں بڑی تبدیلیاں، پیپر کا دورانیہ اب کم کر دیا گیا اسلام آباد(نیوز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com