Breaking News
Home / پاکستان / عوام کیلئے بڑا ریلیف حکومت کا ہر گھرانے کو سالانہ 10لاکھ روپے دینے کا اعلان

عوام کیلئے بڑا ریلیف حکومت کا ہر گھرانے کو سالانہ 10لاکھ روپے دینے کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تبدیلی آنہیں رہی تبدیلی آ گئی ہے ۔ ملکی حالات آہستہ آہستہ بہتری کی جانب گامزن ہیں ایسے میں عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے حکومت نے ہر گھرانے کو سالانہ دس لاکھ روپے فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مائیکرو

بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے۔ یونیورسل ہیلتھ کوریج پر خیبرپختونخوا حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ خیبر پختونخوا کے تمام شہریوں کے لیے ہیلتھ کوریج پر مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے 4 کروڑ شہریوں کو ہیلتھ کوریج کی سہولت دی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہر گھرانے کو سالانہ 10 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے اور ہیلتھ انشورنس کے تحت شہری پورے پاکستان کے 400 سے زائد سرکاری اور نجی اسپتالوں میں علاج کروا سکتے ہیں۔ دوسری جانب ترجمان خیبر پختونخوا حکومت کامران بنگش نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے تمام شہریوں کو بلا امتیاز صحت کارڈ دینے کا وعدہ مکمل کیا اور خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے عوام کو صحت کارڈ پلس کی سہولت مبارک ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت نے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کیا۔ جنوبی اضلاع کے شہریوں کے لیے صحت کارڈ پلس آج دے رہے ہیں جبکہ آج وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان ڈی آئی خان اور ٹانک کا دورہ کریں گے ۔ یاد رہے خیبرپختونخوا یونیورسل ہیتلھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ بن گیا۔ صوبہ میں 65 لاکھ گھرانوں کے 4 کروڑ افراد کو مفت علاج کی سہولت حاصل ہوگی۔ ہر فیملی 10 لاکھ روپے تک کا علاج مفت کروا سکتی ہے۔

Share

About admin401

Check Also

یہ تو ٹریلر تھا مون سون کا پہلا سپیل کس تاریخ سے شروع ہوگا؟موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی

یہ تو ٹریلر تھا مون سون کا پہلا سپیل کس تاریخ سے شروع ہوگا؟موسلا دھار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com