ملتان (نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے دور کے وفاقی وزیر سید افتخار گیلانی نے ایک 21سال کی لڑکی سے شادی کر لی ہے۔ افتخار گیلانی 18 جولائی 1940 کو خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں پیدا ہوئے ، انہوں نے اوائل میں ہی پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی جبکہ بینظیر بھٹو کے پہلے
دور حکومت میں وزیر قانون رہے ہیں۔ گزشتہ دو روز سے افتخار گیلانی کی دوسری شادی کی تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں اور ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ افتخار گیلانی نے اپنی عمر سے 59 سال چھوٹی لڑکی سے شادی کی ہے۔وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوبیاہتا جوڑا پر مسرت موقع پر خوش ہے تاہم سابق وفاقی وزیر کی جانب سے شادی کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی کوئی مؤقف آیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر سید افتخار حسین گیلانی نے 80 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی۔ افتخار گیلانی 18 جولائی 1940 کو خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں پیدا ہوئے ، انہوں نے اوائل میں ہی پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی جبکہ بینظیر بھٹو کے پہلے دور حکومت میں وزیر قانون رہے ہیں۔ گزشتہ دو روز سے افتخار گیلانی کی دوسری شادی کی تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں اور ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔