Home / پاکستان / قوم کیلئے بڑی خوشخبری ، وفاقی حکومت نےسستی بجلی خریدنے کی کوشش میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

قوم کیلئے بڑی خوشخبری ، وفاقی حکومت نےسستی بجلی خریدنے کی کوشش میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) حکومتی مذاکراتی ٹیم سے حبکو سمیت مزید 6 آئی پی پیز معاہدے کیلئے رضامند ہوگئے ، ابتک 47 آئی پی پیز نے حکومت کیساتھ معاہدے کیلئے رضا مندی ظاہر کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق سستی بجلی خریدنے کی کوششوں میں حکومت نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، حکومت کے مزید 6آئی پی پیز کیساتھ

مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق حکومتی مذاکراتی ٹیم سے حبکوسمیت مزید 6 آئی پی پیز معاہدےکیلئےرضامند ہوگئے ، ابتک 47آئی پی پیزنے حکومت کیساتھ معاہدے کیلئے رضا مندی ظاہر کی ہے ، معاہدے کیلئے رضامندآئی پی پیزکی مجموعی پیداوار صلاحیت 7450 میگاواٹ ہے۔وفاقی کابینہ سےمنظوری کے بعد معاہدے پردستخط کئے جائیں گے ، ای سی سی اور کابینہ ان آئی پی پیز کیساتھ معاہدوں کی منظوری تین سے چار دن میں دیں گے۔اس سے قبل 30 جنوری کو ، کیپکو سمیت 18 آئی پی پیز معاہدے پر باضابطہ دستخط کرنے کے لیے تیار ہو گئے تھے ، 18 آئی پی پیز میں 1600 میگا واٹ کی کوٹ ادو پاور کمپنی بھی شامل ہے، رضا مند ہونے والے دیگر 17 آئی پی پیز ونڈ پاور یونٹ پر مشتمل ہیں۔یاد رہے کہ ستمبر 2020 میں عالمی بینک نے پاکستان میں متبادل توانائی کے منصوبوں کے لیے45 کروڑ ڈالر فنڈنگ کی منظوری دی تھی، اس رقم سے خیبر پختون خوا کے پن بجلی اور شمسی توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی، جب کہ متبادل توانائی کے ان منصوبوں سے سستی اور ماحول دوست بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

Share

About admin401

Check Also

شیخ رشید کی شادی میری وجہ سے نہیں ہوئی کیونکہ انھوں نے میرا سب کچھ ۔۔۔۔۔ حریم شاہ کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر اورسیاستدانوں کے ساتھ ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنے والی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com