Breaking News
Home / پاکستان / ڈی آئی خان میں قبرستان میں کیا واقعات ہونے لگ گئے؟سن کر لوگوں کے ہوش اڑ گئے

ڈی آئی خان میں قبرستان میں کیا واقعات ہونے لگ گئے؟سن کر لوگوں کے ہوش اڑ گئے

ڈی آئی خان ( نیوز ڈیسک )ڈی آئی خان میں قبرستان میں کیا واقعات ہونے لگ گئے؟سن کر لوگوں کے ہوش اڑ گئے ۔ ڈی آئی خان میں تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود میں واقع علاقہ کورائے کے قبرستان سے متعدد مردے غائب ہوگئے ۔ جس کے بعد علاقہ مکینوں نے تشویشناک صورتحال

کو مدنظر رکھتے ہوئے قبرستانوں میں پہرے دینا شروع کر دیے ہیں ۔ پولیس کے مطابق ہر دوسرے دن قبر کھود کے مردہ غائب کر دیا جاتا ہے اور چند روز میں اب تک تقریباً 3 مردے غائب ہو چکے ہیں۔علاقہ مکینوں کی شکایت پر پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔ ایس ایچ او ڈیرہ ٹاؤن کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں قبریں کھود کر مردے نکالے جانے کی شکایت ملی ہے ، مزید انکوائری کر رہے ہیں ۔ علاوہ ازیں ڈی آئی خان کے وائلڈ لائف پارک سے 3 ہرن چوری کر لیے گئے ۔ انچارج وائلڈ لائف پارک کے مطابق تین کالے ہرن رات کی تاریکی میں چرا لئے گئے ، چوری ہونے والے تین ہرن بیش قیمت تھے ۔ ایس ایچ او صدر نے بتایا کہ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ واضح رہے کہ لاشیں غائب ہونے کا واقعہ منگل کو سامنے آیا تھا جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا ۔ ۔

Share

About admin401

Check Also

بڑی خبر:22 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جب بھی کسی سرکاری ملازم یا سکول کے بچوں کو سرکاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com