Home / آرٹیکلز / دلخراش تفصیلات

دلخراش تفصیلات

لاہور ( نیوز ڈیسک ) نامور خاتون صحافی عنبر شاہد اپنے ایک کالم میں لکھتی ہیں ۔۔۔۔۔۔ ٹک ٹاک سٹار مسکان کی موت جسکے 6 لاکھ فالورز تھے ۔ جیتے جی لوگ اس کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب رہتے تھے اور موت کے بعد کئی گھنٹے ہسپتال پڑی رہی کوئی لینے نہیں

آیا۔ گھر والوں نے بھی لاتعلقی کا اظہار کیا تو تیسرے دن ایدھی فاؤنڈیشن نے بے یارو مددگار تدفین کی۔ کیا یہ انجام بھی ہمارے لیے سبق آموز نہیں کہ اِنکی ایک ویڈیو پر لاکھوں ویوز آتے تھے لیکن اب میت لینے کیلئے ایک بندہ بھی نہیں آرہا۔ لہٰذا خدا کیلئے اس عارضی دنیا کے لیے خود کو برباد مت کریں ۔ یہ دکھاوے کی دنیا ہے چند روزہ دھوکہ ہے ہماری اقدار ہماری روایات ہمارا دین ہم سب کچھ بھلا کر اس فانی دنیا کے پیچھے لگے ہیں۔ یاد رہے والدین اپنی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے جتنے مرضی جتن کرلیں۔ بچوں کا اچھا لباس، تعلیم، خوراک،اچھے موبائل ان سب کے باوجود اگر آپ ان کو قرآن حدیث کا علم نہیں دیتے۔ ان کو نماز روزہ کا پابند نہیں بناتے اور سب سے بڑھ کر ان کوبا حیا اور با کردار نہیں بناتے تو یقین مانیں آپ والدین نہیں بلکہ اپنے بچوں کے دشمن ہیں۔

Share

About admin401

Check Also

حکیم محمد سعید نے ایک بار کہا تھا : میں حیران ہوں کہ جس بندے کی خوراک میں یہ چیز شامل ہو وہ ۔۔۔۔

حکیم محمد سعید نے ایک بار کہا تھا : میں حیران ہوں کہ جس بندے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com