Home / دلچسپ و عجیب / بڑے کام کی تحریر

بڑے کام کی تحریر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک آن لائن) پاکستان کی نامور و عظیم شخصیت حکیم محمد سعید (مرحوم ) نے آج سے 35 سال قبل ایک نظم لکھی تھی اور بڑے لطیف انداز میں درجن بھر بیماریوں سے نجات کا طریقہ انہوں نے اس نظم میں بتا دیا تھا ۔ یہ زبردست معلوماتی نظم آپ بھی ملاحظہ کیجیے۔

جہاں تک کام چلتا ہو غذا سے۔۔وہاں تک چاہیے بچنا دوا سے۔۔اگر خوں کم بنے، بلغم زیادہ۔۔تو کھا گاجر، چنے ، شلغم زیادہ۔۔جگر کے بل پہ ہے انسان جیتا۔۔اگر ضعف جگر ہے کھا پپیتا۔۔جگر میں ہو اگر گرمی کا احساس۔۔مربّہ آملہ کھا یا انناس۔۔اگر ہوتی ہے معدہ میں گرانی۔۔تو پی لی سونف یا ادرک کا پانی۔۔تھکن سے ہوں اگر عضلات ڈھیلے۔۔تو فوراََ دودھ گرما گرم پی لے۔۔جو دکھتا ہو گلا نزلے کے مارے۔۔تو کر نمکین پانی کے غرارے۔۔اگر ہو درد سے دانتوں کے بے کل۔۔تو انگلی سے مسوڑوں پر نمک مَل۔۔جو طاقت میں کمی ہوتی ہو محسوس۔۔تو مصری کی ڈلی ملتان کی چوس۔۔شفا چاہیے اگر کھانسی سے جلدی۔۔تو پی لے دودھ میں تھوڑی سی ہلدی۔۔اگر کانوں میں تکلیف ہووے۔۔۔تو سرسوں کا تیل پھائے سے نچوڑے۔۔اگر آنکھوں میں پڑ جاتے ہوں جالے۔۔تو دکھنی مرچ گھی کے ساتھ کھا لے۔۔تپ دق سے اگر چاہیے رہائی۔۔۔بدل پانی کے گّنا چوس بھائی۔۔دمہ میں یہ غذا بے شک ہے اچھی۔۔کھٹائی چھوڑ کھا دریا کی مچھلی۔۔اگر تجھ کو لگے جاڑے میں سردی۔۔تو استعمال کر انڈے کی زردی۔۔جو بد ہضمی میں تو چاہے افاقہ۔۔تو دو اِک وقت کا کر لے تو فاقہ۔

Share

About admin401

Check Also

کیا آپ جانتے ہیں دنیا کا وہ خطہ جہاں آج تک کبھی بارش نہیں ہوئی؟؟یہ مشہور جگہ کس ملک میں ہے؟؟جانیے دلچسپ حقائق

کیا آپ جانتے ہیں دنیا کا وہ خطہ جہاں آج تک کبھی بارش نہیں ہوئی؟؟یہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com