Breaking News
Home / انٹرنیشنل / دنیا کی تاریخ کا انوکھا ترین جنازہ: ماڈلز کے رقص کی تیاری، ہزاروں روپوں کی ٹکٹیں فروخت

دنیا کی تاریخ کا انوکھا ترین جنازہ: ماڈلز کے رقص کی تیاری، ہزاروں روپوں کی ٹکٹیں فروخت

نیویارک( نیوز ڈیسک)دنیا کی تاریخ کا انوکھا ترین جنازہ: ماڈلز کے رقص کی تیاری، ہزاروں روپوں کی ٹکٹیں فروخت۔

’پورن کنگ‘ کہلانے والے فحش فلم انڈسٹری کے اداکار لیری فلائنٹ کی گزشتہ دنوں موت واقع ہو گئی تھی۔ اب ان کے جنازے کی ایسی تیاریاں ہو چکی ہیں کہ یقین کرنا مشکل ہو جائے ۔ ڈیلی سٹار کے مطابق لیری فائنٹ کے جنازے کے لیے برہنہ ڈانس کرنے والی ماڈلز ، لائیو میوزک ، شراب اور دیگر ایسی چیزوں کا انتظام کیا گیا ہے جن کا جنازے سے دور دور کا کوئی واسطہ نہیں ہوتا۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کا یہ عجیب و غریب جنازہ حقیقت میں رقص و سرود کی ایک محفل کے مترادف ہو گا جس پر منتظمین کی طرف سے 50ڈالر کی ٹکٹ بھی لگائی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ لیری فلائنٹ یکم نومبر 1942ءکو پیدا ہوئے تھے اور 10فروری 2021ءکو ان کی موت واقع ہوئی ۔ وہ کئی فحش میگزینز، فحش فلمیں دکھانے والے تین ٹی وی چینلز اور ایک پروڈکشن ہاﺅس کے مالک تھے۔

Share

About admin401

Check Also

بڑی بریکنگ نیوز۔۔۔ وزیر خارجہ کا اچانک انتقال ہو گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com