Breaking News
Home / پاکستان / بچے پھر سے بیٹھیں گھر4 مارچ2021ء تک چھٹیاں ہو گئیں

بچے پھر سے بیٹھیں گھر4 مارچ2021ء تک چھٹیاں ہو گئیں

لاہور (نیوز ڈیسک) وبائی صورتحال میں ملتوی امتحانات کی ادائیگی کا معاملہ، پنجاب یونیورسٹی نے ایم اے، ایم ایس سی پارٹ ون، ٹو کے آن کیمپس طلباء کو امتحانات کی تیاری کیلئے چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے ایم اے/ایم ایس سی کے آن کیمپس طلباء کو

امتحانات کی تیاری کیلئے چھٹیاں دے دیں ہیں جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ چھٹیاں کورونا وباء کے تحت ملتوی ہونے والے امتحانات کی ادائیگی کیلئے دی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایم اے/ایم ایس سی (پارٹ۔ون /سمسٹر۔ون) کے آن کیمپس طلبا و طالبات کو 12 فروری تا 4 مارچ2021ء تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا۔طلباء کو 19 فروری سے شروع ہونے ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس،سائنس، بی اے، بی ایس سی پارٹ ٹو سالانہ 2020ء کے امتحانات کی تیاری کیلئے چھٹیاں دی گئیں ہیں۔ ایم اے، ایم ایس سی (سیکنڈ ائیر) کے آن کیمپس طلباؤ طالبات کو 27 فروری تا 17 مارچ 2021 تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا۔متعلقہ طلباء کو 5 مارچ سے شروع ہونے والے ایم اے، ایم ایس سی پارٹ ون سالانہ 2020ء کے امتحانات کی تیاری کیلئے چھٹیاں دی گئیں ہیں ۔ دوسری جانب یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی تعلیمی حصول میں کسی بھی وجہ کے باعث پیچھے رہ جانے والے طلباء کی رہنمائی کرے گی ۔

Share

About admin401

Check Also

بڑی خبر:22 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جب بھی کسی سرکاری ملازم یا سکول کے بچوں کو سرکاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com