Home / دلچسپ و عجیب / کس کو کب دل کا دورہ پڑنے والا ہے ؟ ہرانسان کی ہتھیلی میں اس کا راز چھپا ہے ،جانئیے

کس کو کب دل کا دورہ پڑنے والا ہے ؟ ہرانسان کی ہتھیلی میں اس کا راز چھپا ہے ،جانئیے

ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی انسان کو دل کا دورہ پڑنے، سٹروک ہونے یا کم عمر میں انتقال کر جانے کے بارے میں معلومات انسان کی ہتھیلی میں موجود ہیں۔یہ تحقیق لینسٹ میں شائع کی گئی ہے ۔ اس تحقیق کے لیے 14 ممالک میں 140 ہزار افراد پر ٹیسٹ

کیے گئے۔اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے سٹروک ہونے یا کم عمرمیں انتقال کر جانے کے امکانات جاننے کے لیے بلڈ پریشر سے بہتر ہاتھ کی گرفت ہے۔بین الاقوامی ریسرچ ٹیم کا کہنا ہےکہ صحت جاننے کے لیے ہاتھ کی گرفت ایک سادہ اور سستا طریقہ ہے۔تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ہاتھ کی گرفت اور دل کے عارضے کا تعلق واضح نہیں ہے اور اس بارے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ عمر کے ساتھپ ساتھ ہاتھ کی گرفت بھی کمزور پڑ جاتی ہے۔ لیکن جن کی گرفت زیادہ تیزی سے کمزور پڑتی ہے ان کی صحت کو خطرہ ہے۔نئی تحقیق کے مطابق 20 سال کی خواتین کے ہاتھ کی گرفت سے 75 پاونڈ کا وزن پڑتا ہے جبکہ یہ وزن 70 سال میں 53 پاونڈ رہ جاتا ہے۔ اس کے مقابلے میں 20 سالہ مرد 119 پاونڈ کا وزن ڈال سکتے ہیں جبکہ 70 سال میں یہ 85 پاونڈ رہ جاتا ہے۔14ممالک میں کی جانے والی تحقیق سے سامنے آیا ہے کہ گرفت کے زور میں 11 پاونڈ کی کمی ہونے پر جلد انتقال ہونے کے امکانات 16 فیصد بڑھ جاتے ہیں۔ اسی طرح جان لیوا دل کا دورہ پڑنے کے امکانات 17 فیصد اور سٹروک ہونے کے امکانات 9 فیصد بڑھ جاتے ہیں۔

Share

About admin401

Check Also

خاتون کی وفات کے 2100سال بعد جب اس کے تابوت کو کھولا گیا تولوگوں نے اس میں ایسا کیا دیکھا کہ سب کے ہوش اڑ گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چلیں ہم آج آپ سے سوال کرتے ہیں کہ کسی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com