Breaking News
Home / صحت / دانت کےدرد کا قدرتی علاج، کچن میں موجود یہ 2روپے کی چیز آزمائیں ہمیشہ کےلئے درد سے نجات پائیں

دانت کےدرد کا قدرتی علاج، کچن میں موجود یہ 2روپے کی چیز آزمائیں ہمیشہ کےلئے درد سے نجات پائیں

دانتوں کا درد ایک ایسا مسلئہ ہے جس کی تکلیف پورے جسم کو بے چین کر کے رکھ دیتی ہے جس طرح ہم اپنی جلد اور بالوں کا خیال رکھتے ہیں اور اس کے خراب ہونے پر فوری اس کا علاج شروع کر دیتے ہیں۔ اسی طرح ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے جسم کا ہر حصہ تکلیف سے دور رہے اور ہم ایک صحت مند زندگی گزاریں۔ بچوں سے لے کر

بڑوں تک، سب ہی کبھی نہ کبھی دانتوں کی تکلیف کا شکار ہو جاتے ہیں اور وقت بے وقت اٹھ جانے والی یہ تکلیف بہت پریشان کرتی ہے۔ دانتوں کے درد سے گھر کا کوئی بھی فرد متاثر ہو، اس سے براہ راست ایک خاتون خانہ کو واسطہ پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ لوگ ڈینٹسٹ کے پاس جانے سے کتراتے بھی ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ اگر ایک بار کوئی اوزار منہ میں لگ گیا، تو پوری زندگی اِسی کے سہارے جینا پڑے گا۔ دانتوں کے درد کا فوری علاج بہت ضروری ہے۔ مندرجہ ذیل طریقوں سے دانتوں کے درد کا علاج آپ اپنے گھر میں بھی کر سکتی ہیں۔بیکنگ سوڈاروئی کا ایک چھوٹا ٹکڑا لیں اور اسے گرم پانی میں بھگوئیں، پھر اس کے بعد اسے بیکنگ سوڈے میں ڈبوئیں۔ جب آپ دیکھیں کہ روئی میں اچھی طرح سے بیکنگ سوڈا لگ گیا ہے، تو اسے دانتوں میں درد والی جگہ پہ لگائیں۔ یہ آپ کے درد کو دور کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ آپ ایک گلاس گرم پانی میں دو چمچے بیکنگ سوڈا ڈال کر اچھی طرح سے کلی کریں، اس سے بھی آپ کے دانت کا درد ٹھیک ہو جائے گا۔ لونگ میں دانتوں کے درد کا قدرتی علاج موجود ہے۔ دو سے تین عدد ثابت لونگ کواپنے دانتوں کے اُس حصے میں رکھیں، جہاں درد ہے اور تب تک رکھے رہنے دیں، جب تک تکلیف دور نہ ہو جائے۔ اس کے علاوہ لونگ کا تیل بھی دانت کے درد سے آرام دیتا ہے، بہت سے لوگوں کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ٹی بیگ دانتوں کے درد کو دور کرنے میں خاصا معاون ہے۔

Share

About admin401

Check Also

ہر وقت گھر میں چپل پہن کر چلتے ہیں تو فوراً چھوڑ دیں کیونکہ ۔۔ ننگے پاؤں چلنے سے کون سی خطرناک بیماریوں سے بچ سکتے ہیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہر شخص گھر میں چپل نہیں پہنتا لیک عموماً مائیں بچوں کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com