Breaking News
Home / کھیل / میچ کے دوران ہی حرکت قلب بند! نامور کرکٹر دُنیا چھوڑ گئے

میچ کے دوران ہی حرکت قلب بند! نامور کرکٹر دُنیا چھوڑ گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) موت کب آنی ہے کسی کو کوئی خبر نہیں لیکن جب موت کا وقت آ جاتا ہے تو اسے کسی بھی صورت ٹالا نہیں جا سکتا ایسا ہی ایک افسوس ناک واقعہ بھارت میں ہوا ہے بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران نان سٹرائیکر اینڈ پر کھڑا بیٹسمین دل کا دورہ پڑنے سے

جان کی بازی ہار گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق جونار سٹی میں کھیلے جانے والے ایک مقامی ٹورنامنٹ کے دوران نان سٹرائیکر اینڈ پر موجود بیٹسمین مہیش الیاس بابو نالاوادے نے ڈلیوری کے بعد امپائر سے پوچھا کہ کتنی بالز باقی ہیں، اس کے بعد اچانک ہی ان کی حالت خراب ہوئی اور وہ پچ پر ہی گر پڑے۔ امپائر اور ساتھی بیٹسمین نے مہیش کے سینے کو دبایا مگر انھوں نے فیلڈ پر ہی اپنی آخری سانسیں لے لیں ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل جنوری میں بھی بھارت میں ناگپور کے مقام پر ایک 25 سالہ کرکٹر رامن گائیکواڈ نے دوران میچ دل کا دورہ پڑنے کے باعث جان گنوا دی تھی۔ دوسری جانب کراچی کنگز کے ہیڈ  کوچ  ہرشل گبز نے کہا ہے کہ ورلڈ کلاس بیٹسمین بابراعظم کی صلاحیتوں پر کوئی دو رائے نہیں ، وہ ہمار ا اہم ترین ہتھیار ہیں، اس وقت ان کا شمار دنیا کے ٹاپ فائیو بلے بازوں میں ہوتا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہرشل گبز کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کو شرجیل خان جیسے تجربہ کار بیٹسمین کی  خدمات بھی حاصل ہوگی ۔

Share

About admin401

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com