Home / پاکستان / رکن قومی اسمبلی نے 14 سالہ لڑکی سے شادی کر لی

رکن قومی اسمبلی نے 14 سالہ لڑکی سے شادی کر لی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے ایک نامور رکن قومی اسمبلی  نے 14 سالہ لڑکی سے شادی کر لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ چترال سے تعلق رکھنے والی 14 سالہ لڑکی کی شادی بلوچستان کے رکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی سے کرائی گئی ہے، پولیس نے تمام صورتحال پر

تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ چترال خواتین کی فلاح وبہبود کے لہے کام کرنے والی تنظیم کی درخواست پر پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔ کم عمری کی اس شادی کے خلاف چترالی خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم نے پولیس میں درخواست دائر کی تھی۔ چترال پولیس نے درخواست موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔ آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس کیس کے انکوائری آفیسر ایڈیشنل ایس ایچ او رحمت عظیم کا کہنا ہے کہ اس کیس پر تفتیش شروع ہو چکی ہے۔ لڑکی کے خاندان والوں کا تعلق چترال کے قصبے دروش سے ہے، لیکن اس وقت یہ لوگ ضلع سے باہر ہیں۔ جب چترال آئیں گے تو کیس میں پیش رفت ہو گی۔ سکول ریکارڈ کے مطابق لڑکی کی تاریخ پیدائش ستمبر 2006 ہے اس طرح اس کی عمر 14 برس بنتی ہے۔ اس بارے میں انور علی خان ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ملکی قانون کے مطابق شادی کے لیے لڑکی کی کم از کم عمر کی حد 16 سال مقرر ہے، اس سے کم عمر بچی سے شادی جرم کے زمرے میں آتی ہے۔ 16 سال سے کم عمر کے بچی کے شادی میں اگر والدین یا سرپرست کی رضامندی شامل ہو، تو وہ بھی جرم میں برابر کے شریک ہوں گے اور اس کے علاوہ نکاح خواں اور گواہ بھی جرم میں معاون سمجھے جائیں گے۔

Share

About admin401

Check Also

پاکستان کی معروف اداکارہ کی طبیعت انتہائی ناساز،ہسپتال منتقل

پاکستان کی معروف اداکارہ کی طبیعت انتہائی ناساز،ہسپتال منتقل لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کی سینئر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com