Breaking News
Home / پاکستان / آ گئی پاکستانیوں کے لیے خوشی کی خبر۔۔کڑاکے کی بارشوں کی پیشنگوئی ہو گئیکتنے دن تک بارشیں جاری رہیں گی ؟جانیے

آ گئی پاکستانیوں کے لیے خوشی کی خبر۔۔کڑاکے کی بارشوں کی پیشنگوئی ہو گئیکتنے دن تک بارشیں جاری رہیں گی ؟جانیے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خشک موسم کے خاتمے کی نوید، بارشوں اور برفباری کے مغربی سسٹم کی پاکستان آمد کی پیشن گوئی۔ تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ملک کے مختلف حصوں میں بارش جبکہ شمالی علاقہ جات میں برف باری کا امکان ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب اور بلوچستان

سمیت ملک کی جنوبی پٹی میں بارش ہوگی، اسی دوران شمالی علاقہ جات مری، نتھیا گلی، گلگ بلتستان، سکردو اور دیگر پہاڑی علاقوں میں برف باری ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سیاحوں کی سہولت کے سلسلہ میں موسم کی تازہ ترین صورتحال بارے میں وقتا فوقتا ایڈوائزری جاری کی جاتی ہے تاکہ سیاحوں کے سفری مسائل کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے اور ان کو سیاحت میں سہولت ہو۔ دوسری جانب پنجاب کے کئی میدانی علاقے فروری کے دوسرے عشرے میں بھی مسلسل گہری دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں شدید دھند والا موسم 20 سال بعد آیا ہے۔ہر شام پنجاب کے علاقوں کو دھند اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے اور پھر اگلے دن دوپہر تک برقرار رہتی ہے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ عمومی طور پر فروری مارچ میں بارشیں ہوتی ہیں مگر اس بار بارشیں برسانے والا سسٹم نہیں بنا، اسی لیے دھند کا سلسلہ مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ایسے موسم کے حوالے سے طبی ماہرین کہتے ہیں کہ دھند سانس کی بیماری میں مبتلا افراد کیلئے خطرناک ہے، روزانہ سانس کی بیماریوں میں مبتلا سینکڑوں مریض ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں۔لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دھند و سموگ کے موجودہ موسم میں ماسک پہننے اور غیر ضروری طور پرکھلے مقامات پر جانے سے گریز کیا جائے۔ جبکہ زرعی ماہرین نے بھی موجودہ دھند کو فصلوں کیلئے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہیکہ بارشیں نہ ہونے سے زیرِ زمین پانی کی سطح میں بھی کمی آئیگی۔

Share

About admin401

Check Also

پاکستان میں قیمتیں کب سے کم ہونگی؟عوام کے لیے بڑی خوشخبری

پاکستان میں قیمتیں کب سے کم ہونگی؟عوام کے لیے بڑی خوشخبری ترجمان وزارت خزانہ مزمل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com