Breaking News
Home / پاکستان / رات کے وقت سنسان علاقے کے سٹیشن پر رقم غائب ہو گئی۔حیران کن صورتحال

رات کے وقت سنسان علاقے کے سٹیشن پر رقم غائب ہو گئی۔حیران کن صورتحال

بہاولپور (نیوز ڈیسک) ملکی تاریخ میں پہلی بار اسٹیٹ بینک کی بڑی رقم چوری،پولیس نے ریلوے ملازم سمیت ملزمان کو ڈرامائی انداز

میں گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق10فروری کو اسٹیٹ بینک کے 17 ارب روپے کی کھیپ اور پرائز بانڈز پر مشتمل نقدی کراچی سے فیصل آباد منتقل کی جا رہی تھی کہ رات کے وقت سمہ سٹہ ریلوے اسٹیشن پر 50 لاکھ روپے چوری کرلیے گئے۔نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں بیورو چیف ملتان یاسر شیخ نے واردات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ نہ صرف پاکستان بلکہ اسٹیٹ بینک اور ریلوے کی تاریخ میں پہلی بار پیش آیا۔نمائندے کے مطابق ملزم صادق سیال نے اپنے دو بیٹوں اور داماد کے ساتھ مل کر ورادات کی، تحقیقاتی ٹیم نے واردات میں 8سے زائد افراد کے کے شامل ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم ساجد سیال کے گھر سے 30 لاکھ روپے برآمد کیے گئے جبکہ ملزم کی نشاندہی پر اس کے بہنوئی محمد زبیر کے گھر سے 29لاکھ 34ہزار400 روپے برآمد کرلیے گئے ہیں

Share

About admin401

Check Also

بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن نے 78سال کی عمر میں مسلمان۔۔۔ اسلام قبول کر لیا

بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن نے 78سال کی عمر میں مسلمان۔۔۔ اسلام قبول کر لیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com