Home / دلچسپ و عجیب / کاکروچ کے دودھ کے ایسے فوائد جسے جان کر آپ گائے کا دودھ بھول جائیں

کاکروچ کے دودھ کے ایسے فوائد جسے جان کر آپ گائے کا دودھ بھول جائیں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی سائنسدانوں نے کاکروچ کے دودھ کے ایسے فوائد دریافت کر لیے ہیں کہ جان کر لوگ گائے اور بھینس کے دودھ کو بھول جائیں گے ۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق بھارتی شہر بنگلور کے انسٹیٹیوٹ آف سٹیم سیل بائیولوجی اینڈ ری جنریٹو میڈیسن کے سائنسدانوں نے اپنی

تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ مادہ کاکروچ اپنے جسم سے جو زردی مائل دودھ نکالتی ہے ۔ وہ گائے اور بھینس کے دودھ سے زیادہ مفید اور غذائی اجزاء سے بھرپور ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ لیونارڈو چیواس کا کہنا تھا کہ ”لال بیگ کے دودھ میں پروٹین ، ضروری امائنو ایسڈز ، لحمیات اور شوگر کی مناسب مقدار موجود ہوتی ہے جو انسانوں کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے ناگزیر ہے ۔اس دودھ میں پروٹین اس قدر پائے جاتے ہیں کہ اپنی افادیت کے پیش نظر مستقبل میں ’سپرفوڈ‘ قرار دیا جا سکتا ہے ۔“سوشل میڈیا پر بھارتی سائنسدانوں کی اس تحقیق کا کافی ٹھٹھہ لگایا جا رہا ہے ۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”میں نہیں جانتا کہ کاکروچ کا دودھ کیسا ہوتا ہے لیکن ایمانداری سے ، اگر یہ دودھ مجھے لافانی بھی بنا دے تو میں پھر بھی اسے نہیں پیوں گا ۔“

Share

About admin401

Check Also

حیرت انگیز گاؤں۔ جہاں پیدا ہونے والی ہر لڑکی 12سال کی عمر میں لڑکا بن جاتی ہے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کیربیئن کے ایک دور دراز کے گاؤں میں  لڑکیاں جیسے ہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com