Breaking News
Home / اہم خبریں / پہلا روزہ کب ہو گا؟ عید الفطر اور رمضان المبارک کی تاریخ کا اعلان

پہلا روزہ کب ہو گا؟ عید الفطر اور رمضان المبارک کی تاریخ کا اعلان

خلیجی ملک سعودی عرب میں ماہ رمضان اور عید الفطر کی ممکنہ تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اور اعلان کردہ تاریخ کے مطابق صرف ڈیڑھ ماہ کے بعد ماہ صیام اور ڈھائی ماہ کے بعد عید الفطر ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ، سعودی ماہر فلکیات کے مطابق رواں برس

ماہ شعبان 30 ایام کا ہوگا، یوں ماہ صیام کا آغاز 14 اپریل جبکہ عید الفطر 13 مئی کو ہوگی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کو تحلیل کرکے نئی کمیٹی تشکیل پا گئی ہے اور کمیٹی کو وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے ماتحت کردیا گیا ہے جس کے بعد اب ملک میں رمضان المبارک اور عیدالفطر ایک ہی تاریخ میں منائے جائیں۔
دوسری طرف چار ارب 50 کروڑ ڈالر کے تین سالہ فنانسنگ فریم ورک کے ذیلی استعمال کے ساتھ پاکستان اور انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن نے رواں مالی سال کے لیے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ فیسیلیٹی پر دستخط کر دیے ۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق دستخط کی تقریب کے بعد جاری ہونے والے ایک باضابطہ بیان میں کہا گیا کہ ‘آئی ٹی ایف سی سال 2021 میں ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی ٹریڈ فنانسنگ کو موبلائز کرے گا’۔اس سہولت کے تحت حاصل ہونے والی فنانسنگ کو پاکستان اسٹیٹ آئل(پی ایس او)، پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ(پارکو) اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کے ذریعے خام تیل، سال 2021 میں ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرنے اور ایل این جی اور ملک کے غیر ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کرنے اور آئل درآمدی بل کے لیے وسائل فراہم کرنے میں استعمال کیا جاسکے گا۔

Share

About admin401

Check Also

صرف دو دن باقی۔۔ یکم جولائی سے پاکستان میں کیا ہونےوالاہے۔۔؟پوری قوم کی نظریں یکم جولائی پر جم گئیں

صرف دو دن باقی۔۔ یکم جولائی سے پاکستان میں کیا ہونے والا ہے۔۔؟ اسلام آباد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com