Breaking News
Home / سائنس / سینے پر بال مرد کی کونسی طاقت کو ظاہر کرتے ہیں ؟ وہ بات جو لڑکے کم اور لڑکیاں زیادہ جانتی ہیں

سینے پر بال مرد کی کونسی طاقت کو ظاہر کرتے ہیں ؟ وہ بات جو لڑکے کم اور لڑکیاں زیادہ جانتی ہیں

دیکھا گیا ہے کہ کچھ لوگوں کے سینے پر بالوں کی کثرت ہوتی ہے جبکہ کچھ مردوں کے سینے پریہ بال بہت کم یا پھر نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔حال ہی میں اور سٹیٹ گورنمنٹ آف وکٹوریابیٹر ہیلتھ چینل کے ریسرچرز کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق مردوں کے سینے پر

بال بہت کم یا نہ ہونے کی وجہ اینڈروجن ہارمونز کی کمی قرار دیا گیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اینڈروجن مردانہ ہارمونز کیلئے مجموعی طور پر استعمال ہونے والا نام ہے، درحقیقت اس سے مراد متعدد ایسے ہارمون ہیں جومردوں میں مردانہ خصوصیات پیدا کرتے ہیں اور ان میں ٹیسٹاسٹیرون اور اینڈراسٹیرون نمایاں ترین ہیں۔ریسرچرز کا کہنا ہے۔ کہ اکثر مردوں میں مردانہ جنسی ہارمون کی کمی کی وجہ سے جسم کے مخصوص حصوں پر بال اگنا ممکن نہیں رہتا یا بالوں کی تعداد متوقع تعداد سے بہت کم رہ جاتی ہے۔ سب سے نمایاں جنسی ہارمون ٹیسٹاسٹیرون کی کمی کے باعث جہاں ثانوی مردانہ خصوصیات کی نمومتاثر ہوتی ہے وہیں سینے پر بالوں کی مقدار بھی متاثر ہوتی ہے۔ طبی ماہرین کی طرف سے ٹیسٹاسٹیرون ہارمون کی کمی کو سائنسی زبان میں ہائیپوگوناڈزم کا نام دیا گیا۔ ماہرین کی رائے کے مطابق سینے پر بالوں کا نہ ہونا یا کم ہونا جینیاتی مسائل یا کچھ ادویات کے استعمال کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے، لہٰذا اس مسئلے کو صرف مردانہ ہارمونز کے ساتھ منسلک کرنا درست نہیں۔

Share

About admin401

Check Also

اپنے عزیز و اقارب سے مرنے کے بعد بات کرنے کی ٹیکنالوجی

نیوز ڈیسک! مائیکروسافٹ کے ماہرین نے ایک ایسی حیران کن ٹیکنالوجی تیار کر لی ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com