Home / پاکستان / آصف زرداری کے دورمیں ایشوریا رائےنے کتنے کروڑ روپے میں رات ایوان صدرمیں گزاری تھی؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

آصف زرداری کے دورمیں ایشوریا رائےنے کتنے کروڑ روپے میں رات ایوان صدرمیں گزاری تھی؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک آن لائن) 12 اکتوبر کو جب فوج نے ٹیک اور کیا اور پرائم منسٹر ہاؤس کی تلاشی لی گئی تو برآمد ہونے والی دیگر اشیاء کے ساتھ عیاشی کے سامان کی طویل فہرست بھی شامل تھی جس میں راتوں کو رنگین بنانے کے لئے خصوصی بستر فحاش فلمیں مشترکہ مخصوص لمحات کو طویل کرنے والی

مشہور معاروف گولیاں ویاگرا کی بڑی تعداد شامل تھی۔ میاں صاحب نے پرائم منسٹر ہاؤس کو باقاعدہ ایک شاہی دربار کی شکل دے رکھی تھی جہاں “حضور عالم پناہ ” کی طبیعت خوش کرنے کے لئے بھانڈ موسیقی سے لطف اندوز ہونے کے لئےگلوکارائوں کی محافل سجا کرتی تھیں نواز شریف اپنے ان مصاحبین کی دل کھول کر امداد کیا کرتے تھے نواز شریف کی اس فیاضی کا تذکرہ کرتے ہوئے ایک دانش ور صحافی نجم سیٹھی نے اپنے انٹرویو میں کیا ہے انہوں نے بتایا ہے کہ معروف گلوکارہ طاہرہ سید کو نواز شریف کے قر یبی ساتھی سنئیٹر سیف الرحمان کی کمپنی “ریڈ کو”کی جانب سے ہر ماہ پانچ لاکھ روپے ملتے تھے ،پرکشش کتابی چہرہ جھیل سی گہری آنکھیں اور سراحی دار گردن کی مالک طاہرہ سید ایک طویل عرصے تک نواز شریف کے دل کی راج دھانی پر حکمرانی کرتی رہی ہیں خاص طور پر نواز شریف کے پہلے دور حکومت میں طاہرہ سید کو پرائم منسٹر ہائوس میں “خاتون اول “کا درجہ حاصل تھا دونوں کے پیار کے قصے ایک عرصہ زبان زد عام رہے. طاہرہ سید معروف قانون دان اور کمپئیر نعیم بخاری کے عقد میں ہونے کے باوجود جناب نواز شریف کے ساتھ راتیںرنگین بناتی رہیں بہت کوشش کے باوجود بھی جب نعیم بخاری طاہرہ سید کو راہ راست پر نہ

لا سکے۔  تو بات طلاق کی صورت اختیار کر گئی اور یوں میاںنواز شریف کی عیش پرست طبیعت میں ایک ہنستا کھیلتا گھرانہ برباد کر دیاگو کہ اس کے بدلے طاہرہ سید کو بہت مالی فوائد حاصل ہو ئے میاں صاحب نے مری میں پنجاب ٹورازم ڈویلپمینٹ کارپوریشن کی چئیر لفٹ طاہرہ سید کو دے دی جس سے انہیں روزانہ ہزاروں روپے آمدن ہوتی لیکن جب 1993 میں بینظیر کی حکومت اقتدار میں آئی تو انہوں نے اس سہولت سے طاہرہ سید کو محروم کر دیا ۔ اسی طرح بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے کے پاکستان آکر رات گزارنے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ رپورٹ پیپلزپارٹی کے سابق دور حکومت کی ہے جب ایوان صدر میں کوئی تقریب تھی اور اس   میں ایشوریارائے کو پرفارم کرنے کی خاطر بلوایا گیا تھا۔ یہ رپورٹ ملک کے سینئر صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے دی تھی۔ انھوںنے کہا کہ یہ آصف علی زرداری کا دور صدارت تھا۔ اور ایک رات شراب اور شباب کی محفل سجی ۔ جس میں بڑے بڑے اشرافیہ مدعو تھے۔ بھارت سے سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے کو پرفارم کرنے کےلئے بلوایا گیا اور انھوںنے رات کی پرفارمنس کےلئے 10کروڑ روپے کا معاوضہ مانگ لیا۔ ایشوریا رات کو ہی خصوصی طیارے پر اپنی ٹیم کے ساتھ اسلام آباد پہنچیں ۔ رات بھر انھوںنے پرفارم کیا ۔ اور پھر صبح منہ اندھیرے ہی واپس چلی گئیں۔اس طرح قومی خزانے کو یہ رات 10کروڑ روپے میں پڑی۔

Share

About admin401

Check Also

پاکستان کی معروف اداکارہ کی طبیعت انتہائی ناساز،ہسپتال منتقل

پاکستان کی معروف اداکارہ کی طبیعت انتہائی ناساز،ہسپتال منتقل لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کی سینئر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com