Home / دلچسپ و عجیب / شادی نہیں کروں گی جب تک دولہا یہ چیز نہیں دکھائے گا

شادی نہیں کروں گی جب تک دولہا یہ چیز نہیں دکھائے گا

شادی نہیں کروں گی جب تک دولہا یہ چیز نہیں دکھائے گا ۔۔۔۔سعودی عرب میں دلہن نے شادی کی تقریب دلہا کے

کرونا ٹیسٹ سے مشروط کردی، نکاح سے قبل دلہا کو کرونا ٹیسٹ کرانا پڑ گیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں ایک دوشیزہ نے اپنی شادی سے قبل شرط عائد کی کہ جب تک دلہا کرونا ٹیسٹ نہیں کرواتا وہ نکاح نہیں کرے گی۔ دلہن کا کہنا تھا کہ کرونا کی وبا نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، مملکت میں بھی اس وبائی مرض سے ہر کوئیپریشان ہے۔ وداد نامی لڑکی جس کی شادی کی تیاریاں عروج پر تھیں نے یہ کہہ کر خاندان والوں کو حیران کردیا کہ جب تک لڑکا کرونا ٹیسٹ نہیں کروالیتا وہ نکاح کے لیے رضامند نہیں ہوں گی۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ جس نوجوان سے اس کی منگنی ہوئی ہے وہ بہت زیادہ سوشل ہے اور ہمیشہ دوستوں کے ساتھ ہی رہتا ہے، ان دنوں کرونا کی وبا نے ہر ایک کو پریشان کررکھا ہے ایسے میں اگر اسے بھی یہ وائرس لگا ہو تو وہ کس طرح اس کے ساتھ شادی کرسکتی ہے۔دلہن کا کہنا تھا کہ میری ایک عزیز دوست بھی اس مرض کا شکار ہوکر ہلاک ہوگئی تھی مرض کے بارے میں معلوم ہونے کے محض 24 گھنٹے کے اندر ہی وہ دنیا سے چل بسی تھی اس لیے میری خواہش ہے کہ دلہا بھی کرونا ٹیسٹ کروائے۔

Share

About admin401

Check Also

گڈے سے شادی کرنے والی برازیلی خاتون ماں بن گئی

گڈے سے شادی کرنے والی برازیلی خاتون ماں بن گئی اسلام آباد(نیوز ڈیسک) برازیل میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com