Home / پاکستان / عوام کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت نے ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا، پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

عوام کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت نے ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا، پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے غریب افراد کو براہ راست سبسڈی دینے کا فیصلہ کر لیا ، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عام آدمی کو مہنگائی میں ہر صورت ریلیف فراہم کیا جائے گا ، پٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیاء پر عائد ٹیکس کا جائزہ لے کر

مہنگائی کم کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اسد عمر، مخدوم خسرو بختیار، عبدالحفیظ شیخ، حماد اظہر، سید فخر امام، معاونین خصوصی ڈاکٹر عشرت حسین، معاونین خصوصی ندیم بابر، وقار مسعود اور تابش گوہر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں کمی سے متعلق تجاویز پرغور کیا گیا۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے چینی کی پیداوار اور قیمتوں سے متعلق بریفنگ دی۔گندم کی پیداوار ، کھپت اور ضروریات کو پورا کرنے سمیت گندم اور آٹے کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ جہاں تک ممکن ہو عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔ پٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیاء پر عائد ٹیکس کا جائزہ لیا جائے ۔ گندم کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پیشگی انتظامات اور آٹے جیسی بنیادی خوراک کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی اشیاء کی مناسب قیمتوں پر فراہمی یقینی بنانا اولین ترجیح ہے ۔ مستحق اور غریب افراد کو براہ راست سبسڈی دینے کا پروگرام تشکیل دیا جا رہا ہے ۔

Share

About admin401

Check Also

امتحانات پالیسی میں بڑی تبدیلیاں، پیپر کا دورانیہ اب کم کردیا گیا، اب پیپر کتنے گھنٹے کا ہوگا؟ طلبا کیلئے بڑی خبر

امتحانات پالیسی میں بڑی تبدیلیاں، پیپر کا دورانیہ اب کم کر دیا گیا اسلام آباد(نیوز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com