Breaking News
Home / پاکستان / تعلیمی ادارے بند یا کھلے رہیں گے ؟طلبہ کی قسمت کا فیصلہ، بڑی خبر

تعلیمی ادارے بند یا کھلے رہیں گے ؟طلبہ کی قسمت کا فیصلہ، بڑی خبر

تعلیمی ادارے بند یا کھلے رہیں گے ؟طلبہ کی قسمت کا فیصلہ ، بڑی خبر اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلائو میں اضافے کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے چند دیگر شہروں میں تعلیمی اداروں میں 15 روزہ چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے

مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس مین بتایا کہ فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، لاہور ، ملتان ، راولپنڈی ، سیالکوٹ ، گجرات میں 15مارچ سے چھٹیوں کا اعلان کیا جارہا ہے جس کے تحت اسکول 28 مارچ تک بند رہیں گے ، جب کہ اسلام آباد میں بھی ان پندرہ روز کے لیے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس، تمام صوبوں کے وزرا ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے، ملک میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم نے بھی شرکت کی ، اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اجلاس کے بعد ڈاکٹر فیصل سلطان اور شفقت محمود کی میڈیا کو بریفنگ دی اور بتایا کہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے چند دیگر شہروں میں 15 روزہ چھٹیوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔

Share

About admin401

Check Also

پاکستان میں قیمتیں کب سے کم ہونگی؟عوام کے لیے بڑی خوشخبری

پاکستان میں قیمتیں کب سے کم ہونگی؟عوام کے لیے بڑی خوشخبری ترجمان وزارت خزانہ مزمل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com